• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹیکنالوجی کا عظیم شاہکار موبائل فون 45برس کا ہوگیا

اسلام آباد(خبرایجنسی)جدید ٹیکنالوجی کی ایجاد میں سب سے اہم کرشمہ موبائل فون ثابت ہوا ہے جس کو گزشتہ روز45برس مکمل ہوچکے ہیں،موبائل فون نے مواصلاتی رابطے کو سہل اور ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا جس کے آج دنیا بھر میں متعدد صارفین ہیں،3اپریل 1973کو موٹو رولا کمپنی نے پہلا موبائل فون ایجاد کیا جو بغیر کیبل کے کہیں بھی کھڑے ہوکر استعمال کیا جاسکتا تھا،سب سے پہلا موبائل فون ساڑھے 3کلوگرام وزنی تھا جس سے صرف 20منٹ بات چیت کی سہولت متعارف کی گئی تھی،اس کو بنانے کے بعد کمپنی کے سائنسدان نے موبائل کی آزمائش کیلئے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کو فون کیا تھا،انسانوں کے درمیان آسان رابطے اور کہیں بھی کسی بھی جگہ فوری رابطے کا نظام متعارف کروانے والی اس جدید ٹیکنالوجی نے 4دہائیوں میں جدت کے کئی روپ اختیار کیے جس نے انسانی زندگی کو آسان سے آسان تر بنا دیا،آج سے 45برس قبل اس سے صرف آواز کا تبادلہ ممکن تھا لیکن اب اس میں کاروبار کی سہولت سے لے کر تصاویر اور میلوں دور بیٹھے دوست رشتہ داروں کو دیکھنا بھی ممکن ہوگیا ہے۔

تازہ ترین