کراچی (نیوز ڈیسک) دہشتگرد تنظیم داعش نے کوئٹہ ميں ايک مسيحی خاندان کے چار ارکان کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دہشتگرد گروہ کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ايک بيان ميں دعویٰ کيا گيا ہے کہ پیر کے روز کوئٹہ میں مسيحی خاندان پر فائرنگ داعش کے جنگجوؤں نے کی تھی ۔ اس واقعے ميں ايک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار مسيحی افراد ہلاک ہو گئے۔