موسمِ گرما کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ایک ایسا موسم، جس کی کئی دیگر سوغاتوں کے ساتھ ٹھنڈے ٹھار مشروبات بھی خاصّہ ہیں۔ اور ان کا استعمال محض لذّتِ کام و دہن ہی کے لیے نہیں، جسم میں پانی کی کمی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے بھی ضروری ہے۔تولیجیے، گرمی کے توڑ کے لیے کچھ جوڑ توڑ ابھی ہی سے کیے لیتے ہیں۔
کیلے اور دہی کا شیک
اجزاء:کیلے چھے عدد، دہی پھینٹا ہوا ایک کپ، دودھ دو کپ، براؤن شوگر حسبِ ذائقہ، الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،پودینے کے پتے گارنیشنگ کے لیے۔
ترکیب:کیلے، دودھ، دہی، الائچی پاؤڈر اور براؤن شوگر اچھی طرح مکس کر کے بلینڈ کرلیں۔پھر گلاسز میں ڈال کر پودینے کے پتوںسےسجا کر پیش کریں۔
پائن ایپل شیک
اجزاء:پائن ایپل ایک ٹن، کوکونٹ ملک ایک پیکٹ، پائن ایپل سیرپ اور برف(کُوٹ لیں)حسبِ ضرورت۔
ترکیب:پائن ایپل، کوکونٹ ملک، پائن ایپل سیرپ اور برف اچھی طرح بلینڈ کرلیں،پھر منٹوں میں تیار ہونے والا یہ شیک گلاسز میں ڈال کر سَرو کریں۔
اسٹرابیری شیک
اجزاء:فروزن اسٹرابیری ایک کپ، کوکونٹ مِلک پاؤڈر تین کھانے کے چمچ، پائن ایپل جوس ایک کپ، چینی حسبِ ضرورت، کھوپرا(پِسا ہوا)ایک کھانے کا چمچ، ونیلاآئس کریم دو بڑے چمچ، اسٹرابیری ایسینس چند قطرے،اور آئس کیوبز حسبِ منشا۔
ترکیب:فروزن اسٹرابیری سمیت تمام اجزاء بلینڈ کرلیں، لذیذ شیک تیار ہے۔
چیکو چاکلیٹ شیک
اجزاء:چیکوآدھا کلو،دودھ ایک کلو،چینی حسبِ ضرورت،چاکلیٹ سیرپ چھے کھانے کے چمچ اورچیری حسبِ ضرورت۔
ترکیب:سب سے پہلے چیکو کا چھلکا اُتار لیں۔ پھر بلینڈر میں چیکو، چاکلیٹ سیرپ، دودھ اور چینی ڈال کر خُوب اچھی طرح بلینڈ کریں۔پھر گلاسز میں نکال کر اوپر سے چیری لگا کے پیش کریں۔
اسٹرابیری لسّی
اجزاء:دہی ایک کپ ،اسٹرابیری ایک کپ، جینی حسبِ منشا اوربرف حسبِ ضرورت۔
ترکیب:تمام اجزاءاور برف گرائنڈ کرکے، گلاسز میں ڈال کرمزے دار اسٹرابیری لسّی کا لطف اٹھائیں- اگر ضرورت محسوس ہو،تو حسبِ منشا پانی بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پودینے والی لسّی
اجزاء:دہی ایک کپ، دودھ ایک کپ، پودینا پندرہ سے بیس پتے، سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ، کالی مرچ (پِسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچ اور برف حسبِ ضرورت۔
ترکیب: تمام اجزاء اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اس کے بعد گلاسز میں نکال کر اوپر سے پِسی ہوئی کالی مرچ چھڑک کر سَرو کریں۔ (فائزہ افتخار،لاہور)