• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،زمین پر غیرقانونی قبضے سے متعلق کیس خارج

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ VII محمد علی مبین نے زمین پر غیر قانونی قبضے سے متعلق کیس خارج کردیا واضح رہے کہ یہ کیس محمد رفیق نے دائر کیا تھا کہ ارباب عبداللہ جان نے غیر قانونی طور اسے پلاٹ سے بیدخل کر کے قبضہ کر لیا ہے علاقہ پٹواری اور ایس ایچ او نے اس سلسلے میں رپورٹ عدالت میں جمع کی تھی اور عدالت کو بتایا گیا کہ مذکورہ پلاٹ ارباب عبداللہ جان کی زر خرید ملکیت ہے سماعت اور فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے کیس کو خارج کردیا ارباب عبداللہ جان کی جانب سے محمد ارباب ناصر ایڈووکیٹ نے پیروی کی ۔  
تازہ ترین