کوئٹہ (این این آئی) متحدہ مجلس عمل بلوچستان کے صوبائی عہدیداروں کے انتخاب کیلئے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس 8اپریل کو کوئٹہ میں ہوگا۔اجلاس میں صوبائی صدر ،جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کے انتخاب کے علاوہ 20رکنی صوبائی جنرل کونسل کا بھی انتخاب متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین کی نگرانی میں کیا جائیگا ۔