• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دیدہ زیب آرام دہ بیڈز!

کسی بھی خواب گاہ میںموجود بیڈ کو تمام آرائشی سامان میں مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔بیڈ بغیر خواب گاہ کا تصور ہی ادھورا ہے بیڈ روم میں بیڈ کی موجودگی نہ صرف کمرے کو خوبصورتی اور رعنائی بخشتی ہے بلکہ رات کی پُرسکون نیند، کمر کی صحت اور خوابگاہ کی جدت بڑھانے کی غرض سے بھی پلنگ ایک لازمی اور ضروری انتخاب ہے ۔

جس طرح ایک بہترین اور جدید گھر کے لئےگھر کے داخلی دروازے پر آویزاں سجاوٹ سے لیکر کھڑکیوں کی آرائش،دیواروں پر لگےآرٹ یا خوبصورتی کی غرض سے سجائے گئے فن پارے اور گھر میں جا بجا رکھی گئی آرائشی اشیاء، نت نئے پردوں یا صوفوں کا خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ جدید ہونا ضروری ہے۔ 

بالکل اسی طرح ایک پر آسائش خواب گا ہ کے لئے کمرے میں موجود بیڈ کا جدید اورخوبصورت ہونا بھی اتناہی ضروری ہےاگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بیڈروم دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ دیدہ زیب بھی ہوتو بیڈاسٹائل پر بھرپور توجہ دیں اس کے ذریعے آپ کی خوابگاہ کی کشش میں ایک دم اضافہ ہوجائے گا تو آپکے کمرے کو وہ رونق بھی مِل جائے گی جسکا تقاضاتہواروں کا موسم یا جدت کا انتخاب کرتا ہے۔ ماہرین آرائش کے مطابق ہر انفرادی ذوق کی تسکین کے لئے کوئی نہ کوئی ڈیزائن موجود ہوتا ہے۔ 

اگرچہ اس کے لئے اس امر کو جھٹلایا نہیں جاسکتا کہ کبھی کبھارمناسب اوراپنی پسند کے فرنیچر کا حصول جیب پر بھی خاصا بھاری پڑسکتا ہے لیکن ایک جدید اور خوبصورت کمرے کی سجاوٹ کے لئے یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔اگر آپ بھی اس امر پر راضی ہیں تو آئیے بات کرتے ہیں بیڈروم کے ان مختلف اسٹائل پر جو خوبصورت ہونے کے باعث آپ کے کمرے میں ایک منفرد تاثر بآسانی قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

دیدہ زیب آرام دہ بیڈز!

فولڈنگ بیڈ (Folding Bed)

فولڈنگ بیڈ چھوٹے کمروں اور کم جگہ کے لئےایک بہترین انتخاب ہے ۔یہ بیڈ سادہ ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے گھر میں ایک حیرت انگیز اضافہ ہیں مثال کے طور مختلف قسم کے فولڈنگ بیڈ رات کے بعد آپ بطور (Cupboard)بھی استعمال کرسکتےہیںاس کے علاوہ فولڈنگ بیڈ میں دیے گئے وہیل کی بدولت انھیں ایک جگہ سے دوسری جگہ بآسانی لے جایا بھی جاسکتا ہے ۔یہ کم جگہوں اور چھوٹے گھروں کے لئے بہترین بیڈ میں شامل کئے جاتے ہیں۔

پلیٹ فارم بیڈ (Platform Bed)

پلیٹ فارم بیڈچار سے زائدستونوں پر مشتمل غیر استوارقسم کی لکڑی سے بنا آرام دہ بیڈ ہے جو بھاری سے بھاری میٹریس کا وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ بیڈ مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور دوسرے بیڈ کی نسبت زیادہ پائیدار ہوتا ہے۔

کینوپی(Canopy)

گھروں میںکینوپی اسٹائل بیڈ کا استعمال قدیم دور سے خاصا مقبول ہےیہ اسٹائل پینسل پوسٹر یا پوسٹر اسٹائل سے خاصا ملتا جلتا ہے اس میں بیڈ کے چاروں طرف خوبصورت ستون خوبصورت انداز میں لگائے جاتے ہیں جس کی چھت کو آرائشی ساماں سے خوبصورت انداز میں ڈھانپا جاتا ہےیہ اسٹائل دور قدیم میں شاہی خاندانوںکے عالیشان گھروں میں دیکھنے میں آیا جس کے دیکھتے ہی دیکھتے یہ ہر دور میں عوام میں مقبول ہوگیا ۔

راؤنڈ بیڈ(Round Bed)

کمرے کی فطری خوبصورتی اور سادگی کوچھیڑے بغیر اس میں قدرتی دلکشی کا حسن قائم رکھنے کے لئے راؤنڈ بیڈ کا انتخاب بھی مثالی ہے۔گول طرز پر بنائے گئے بیڈ ایک منفرد اور انوکھا انتخاب ہے اس بیڈ کے لئے ضروری ہے کہ آپ بڑے اور کھلی جگہوں میں بنائے گئے بیڈ روم کا انتخاب کریں ۔گول پلنگ کمرے کی شان و شوکت میں اضافہ کرتا ہے، دیکھنے میں واضح طور پر خوبصورت اور دلکش ہونے کے باعث کمرے کو ایک جادوئی حسن عطا کرتا ہے۔

پینسل پوسٹر بیڈ (Pencil Poster Bed)

پینسل پوسٹر بیڈ اسٹائل سنہ 1700 میں نیو انگلینڈ میں تیار کیا گیا بیڈ کا یہ اسٹائل کمرے کو شاہانہ انداز فراہم کرتا ہے دوسری جانب یہ پوسٹر اسٹائل سے قدرے مشابہت رکھتا ہے فرق صرف اتنا ہے کہ اس بیڈ اسٹائل میں ستونوں کا عمودی اختتام پینسل طرز کا بنایا جاسکتا ہےعلاوہ ازیں اس اسٹائل کو چھتری اور ایک فریم کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں۔بیڈ کا یہ اسٹائل بھی گول ،چوکور ،مستطیل ہر قسم کے اسٹائل کے ساتھ تیار کیا جاسکتا ہے۔

پوسٹر(Poster Style Bed)

پوسٹر اسٹائل بیڈ چار عمودی ستونوںکے ساتھ تیار کیاجانے والا بیڈ ہے ۔بیڈ کا یہ اسٹائل گول ،چوکور ،مستطیل ہر قسم کے اسٹائل کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔آپ بیڈ کے اس اسٹائل کو کینوپی اور دیگر اسٹائل کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔

ڈرامائی اسٹائل

کیا آپ اپنے بیڈ کو رومانوی یا ڈرامائی اسٹائل دینا چاہتے ہیں اگر ایسا ہے تو خوبصورت پردوں کا استعمال چارپایوں والے آپ کے بیڈکو ڈرامائی اور رومانوی انداز دے سکتا ہے۔ یہ اتنا پُرکشش اورخوبصورت بیڈ روم اسٹائل ہے کہ آپ کا بیڈروم اس طرز سجاوٹ کے بعد پریوں کی کسی کہانی کا حصہ لگے گاشاندار نازک پردے کا جادوئی حسن ليے زیرمشاہدہ خواب گاہ کا ڈیزائن بھی ایک بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ بیڈ کے گرد پردے کا تصور ایک نئے انداز میں جلوہ افروز ہے۔ دوران تعمیرفانوس نما چھت اور متناسب پودے بھی آپ کےبیڈ روم کی شان و شوکت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

براس( Brass Style)

براس بیڈ اسٹائل ایک خوبصورت اسٹائل ہے اس قسم کے بیڈ بناوٹ میں ہلکے لیکن پائیدار ہوتے ہیں اس کے بیڈ کے دونوں مرکزی حصوں کو پسند کےمطابق ہلکے اور بھاری دونوںقسم کے اسٹائل کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔

اسٹوریج بیڈ (Storage Bed)

کیا آپ بھی اپنی پرسنل چیزوں کے ذخیرہ سے متعلق پریشان ہیں اگر ایسا ہے اسٹوریج بیڈ کا انتخاب کیجئیے۔اس بیڈ کی نچلی سطح پر اسٹوریج کےلئے جگہ مختص کی جاتی ہے بنیادی طور پر یہ بیڈ دوحصوں پر مشتمل ہوتا ہے پہلی سطح میٹریس کے لئے جب کہ دوسری سطح ذخیرہ کرنے کی غرض سے بنائی جاتی ہے۔ اس حصے میں چادریں بیڈ شیٹ کے علاوہ دوسری اشیاء کے ذخیرہ کرنے کے لئے بھی خاصی جگہ موجود ہوتی ہے۔

کاٹیج اسٹائل بیڈ (Cottage Bed)

بیڈ کا کاٹیج اسٹائل اگرچہ پرانا ہے لیکن بے حد مقبول ہے یہ اسٹائل فینسی اور سادہ دونوں قسم کے اسٹائل میں تیار کئے جاتے ہیں جو دیکھنے میں سادہ لیکن نفیس اور پائیدار ہوتے ہیں یہ بیڈ عام طور گھروں میں زیادہ تعداد میں دیکھنے میں آتے ہیں۔

تازہ ترین