• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اسرائیل مذاکرات ناقابلِ معافی غلطی ہوں گے، خامنہ ای

سعودی ولی عہد کےاسرائیل متعلق بیان پرایرانی سپریم لیڈر کا ردّ عمل

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےاسرائیل سےمتعلق بیان پرایرانی سپریم رہنماآیت اللہ خامنہ ای نے ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دھوکےبازاورجابراسرائیل سےمذاکرات ناقابلِ معافی غلطی ہوں گے۔

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل سےمذاکرات کی کوشش فلسطینیوں کی فتح کوپیچھےدھکیل دےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی مزاحمت کی تحریک کی حمایت کرنا تمام مسلمانوں کا فرض ہے ، ایران فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس کی مدد جاری رکھے گا۔

واضح رہےدو روز قبل سعودی ولی عہد نے امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کو اپنی زمین پر امن سے رہنے کا حق حاصل ہے۔

تازہ ترین