• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، مریم لائیو عدالتی کارروائی دکھانے کی درخواست دیں: فواد

نواز، مریم لائیو عدالتی کارروائی دکھانے کی درخواست دیں: فواد
فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین فواد چوہدری کہتے ہیں کہ نوازشریف اور مریم نواز عدالتی کارروائی براہِ راست نشر کرنے کی درخواست دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 72 گھنٹوں میں نوازشریف اور مریم نواز نے درخواست نہ دی تو ہم قدم اٹھائیں گے،تحریک انصاف احتساب عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کیلئے درخواست دے گی۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف ان کی صاحبزادی کبھی نہیں چاہیں گے کہ عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی جائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کل باپ بیٹی احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، آج جب عدالت لگی تو کسی کی زبان سے اس بارے میں ایک لفظ نہیں نکلا،نہ ہی نوازشریف یا مریم نواز کی جانب سے اس حوالے سے عدالت سے درخواست کی گئی۔

تازہ ترین