• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ملازمین کو پالیسی کےتحت کوارٹرزالاٹ کیےجائیں گے،سعدرفیق

لاہور (خصوصی نمائندہ) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی ،حیدرآباد،لاہور اور نارووال میں کلاس تھری اور فور کے ریلوے ملازمین کیلئے 200 سے زائد سٹاف کوارٹرزتعمیر کے آخری مراحل میں ہیں۔ ان سٹاف کوارٹرز کو میرٹ پر مبنی شفاف پالیسی کے تحت ہی الاٹ کیاجائے گا۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے ملازمین کے لیے کراچی میں 64، حیدرآبا د میں 16، لاہور میں 96اور نارووال میں 36فلیٹ تعمیر کیے جارہے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مشیر ریلویز انجم پرویز ، ڈی ایس لاہور سفیان سرفراز ڈوگر ، چیف انجینئر اوپن لائن بشارت وحید اور دیگر افسران نے گڑھی شاہور لاہور میں زیر تعمیر 96فلیٹس کی سائیٹ کا وزٹ کیاہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ خود بہت جلد ان فلیٹس کا دورہ کریں گے اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیں گے۔ پالیسی میں بتایا گیاکہ ریلوے کے نئے تعمیر ہونے والے فلیٹس ترجیحی بنیادوں پر مختلف منصوبوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے ملازمین کے ساتھ ساتھ پرانے گھروں میں عرصہ دارز سے رہنے والے ملازمین کو میرٹ پر الاٹ کئے جائیں گے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا پہیہ چلانے والے افسران کو باعزت اور محفوظ رہائش فراہم کی جائے۔
تازہ ترین