• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور ہمارا دشمن ایک ہے، سعودی ولی عہد

اسرائیل اور ہمارا دشمن ایک ہے، سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہناہےکہ اسرائیل اورسعودی عرب کا مشترکہ دشمن ایک ہی ہے، مسئلہ فلسطین حل ہونےکے بعد اسرائیل سےتعلقات فوری بحال ہوسکتےہیں، قطر کے سابق وزیر اعظم حمد بن جاسم نے بھی اسرائیل کو اپنی زمین میں رہنے کا حق تسلیم کرلیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہناہےکہ اسرائیل اورسعودی عرب کا دشمن اور ان کے مفادات ایک ہی ہیں۔

امریکی میگزین کو ایک انٹرویو میں پہلی بار ان کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ فلسطین حل ہو جائے تو اسرائیل سےتعلقات فوری بحال ہوسکتےہیں،اس سے قبل وہ کہہ چکے ہیں کہ فلسطینیوں کی طرح اسرائیلیوں کو بھی اپنے وطن کا حق ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو لکھے گئے ایک خفیہ خط سے پتہ چلا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سعودی عرب اسرائیل کو بہت زیادہ رعایتیں دے سکتا ہے، جس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل حل کرنا اور بیت المقدس کی آزادی شامل ہوگی، اس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات بحال ہوجائیں گے اور وہ دونوں اپنے مشترکہ ہدف ایران پر توجہ دیں گے۔

ادھر قطر کے سابق وزیر اعظم حمد بن جاسم نے بھی اسرائیل کے اپنی زمین میں رہنے کا حق تسلیم کرلیاہے ،سابق قطری وزیراعظم نے کہا کہ وہ برسوں سے اس بات کو مانتے ہیں کہ اسرائیلیوں کواپنی زمین پر رہنے کا حق ہے، قطری رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ خطے میں اپنے خراب تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کریں۔

تازہ ترین