پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اشتراک سے 4 روزہ اجلاس ہوگا، پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اور 49 رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے، اجلاس میں نیو کلیئر سیکیورٹی ٹریننگ، تعاون اور تجربات کے تبادلے پرغور کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے2016 میں بھی نیو کلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کی تھی، 2016 میں یہ اجلاس پہلی مرتبہ ویانا میں آئی اےای اے ہیڈ کوارٹرز سے باہر منعقد ہوا تھا۔
اجلاس کی میزبانی پاکستان کے نیو کلیئر سیکیورٹی شعبے میں عالمی تعاون اور استعداد کار بڑھانے کے عزم کا اظہار ہے۔