لاہور میں 2 سالہ بچہ گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ لاہور کے علاقے تاج باغ کے علاقے میں پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ 2 سالہ بچہ اپنے کزنز کے ساتھ گلی میں کھیل رہا تھا کہ کار سوار موڑ کاٹتے ہوئے بچے کو نہ دیکھ سکا۔
حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی دفعات کے تحت واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بچے کے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔