• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ناشتے کیلئے بہترین اسمو تھیز

اگر آپ اپنے ناشتے سے بور ہوری ہیں اور معمول کے ناشتے کے بار ے میں سوچ کر پھر سے نیند کی وادیوں میں کھوجانے کو ترجیح دیتی ہیں تو پھر یہ مضمون آپ کیلئے ہی ہے۔ اب جلد ی سے اٹھ کھڑی ہوں اور بنانا شروع کریںتوانائیوں سے بھرپور اسموتھیز!

ویلنیس اینڈ نیوٹریشن میگزین کی ایڈیٹر فاراح ڈاڈچانجی نے صبح کے ناشتے کیلئے 6 بہترین اسموتھیز تیار کرنے کی تراکیب شیر کی ہیں۔ نہ صرف یہ غذایت سے بھرپور ہیں بلکہ توانائیوں کی پاور پیک اسموتھیزہیں، جو آپ کی صبح کو تازہ دم کردیتی ہیں۔ جس کیلئے آپ کو اپنے پسندیدہ پھل ، فروٹ جوسز، بغیر ملائی والا دودھ ، دہی اور ایک بلینڈر درکار ہوگا۔جن سے آپ رنگ برنگی اسموتھیز بنائیں گی اور خوب انجوائے کریںگی۔ تو دیکھتے ہیں سب سے پہلے ہم کیا بنائیں گے۔

ناشتے کیلئے بہترین اسمو تھیز

بلو بیری اسموتھیز

اس سے آپ اپنے ہفتے کا آغاز کرسکتی ہیں یعنی پیر کے دن اسے بنا کر اسے Monday Bluesکا نام دے سکتی ہیں۔ جس کیلئےآپ کو بلینڈ ر میں ڈالنے ہو ں گی۔ سب سے پہلےآدھا کپ بغیر بالائی والا دودھ یعنی اسکم ملک، پھر آدھا کپ ونیلا فلیور والا دہی، نصف چائے کا چمچ ونیلا پائوڈر، ایک چھوٹا کپ بلو بیریز کا ۔ اگرچہ بلو بیریز مہنگی ہوتی ہیں لیکن یہ آپ کی صحت کیلئے بہت بہترین ہیں۔اس میں وٹامن بی ہوتاہے جو آپ کے بالوں کی نشوونما میں بہت مدد کرتاہے۔

ٹینجرین

منگل کی اسموتھیز کو آپ Tangerine Tuesdayکا نام دے سکتی ہیں۔ یہ تھوڑا ٹینگی یعنی ترش ہوتی ہے جو اورنج ، آڑو اور گاجر سے بنتی ہے۔ بلینڈ میں سب سے پہلے نصف کپ اورنج جوس ڈالیں، نصف کپ گریک یوگرٹ، ایک اورنج چھیل کر، ایک کٹا ہوا آڑو، دو عدد اچھی طرح کٹی ہوئی گاجریںڈالیں اور پھر انہیں بلینڈ کرلیں۔ اسموتھیز میں موجود گاجریں آپ کی آنکھوں کیلئے بہترین ہوتی ہیں اور ترش یعنی ٹینگی فوڈ ز میں کیلوریز کم پائی جاتی ہیں۔

روبی ریڈ اسموتھیز

بدھ کے دن بنائی جانے والی اسموتھیز میںتربوز اورچقند ر شامل ہوتے ہیں۔ اس اسموتھیز سے آپ کے بدھ کا دنRejuvenating Wednesday بن سکتاہے ، کیونکہ چقندر فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں۔درج بالاطریقے کے مطابق نصف کپ اسکم ملک، نصف کپ گریک یوگرڈ ، ایک کپ کٹے ہوئے تربوز، ایک سلائس چقند رملا کرانہیں بلینڈ کرلیں۔ چقندر کا ذائقہ چونکہ کوئی اچھا نہیں ہوتا اسی لیے تربوز شامل کرنے سے چقند ر کا ذائقہ دب جاتاہے ، اور آپ کو ایک مزیدار اسموتھی نوش کرنے کو مل جاتی ہے۔

بلیک جامن اور ایپل اسموتھیز

سیاہ جامن اینٹی اوکسیڈنٹ ہوتے ہیں جس سے آپ کی اسکن بہتر ہوتی ہے۔ اس اسوتھیز کو آپ Thirsty Thursdayکہہ سکتی ہیں۔ جسے بنانے کیلئے آپ نصف کپ ایپل جوس، نصف کپ گریک یوگرٹ ، ایک کٹا ہوا سیب، 10چھیلے ہوئے جامن، لائم جوس کے چند قطرے ملا کر انہیں بلینڈ کرلیںاور اپنی جمعرات کا دن بھرپور بنائیں ۔

پاک، کھیرے اور کیویز کی اسموتھیز

ٓسبزرنگ سے فریشنس کا احساس ہوتاہے اگر آپ نے جمعہ کا دن تازہ دم بنانا ہے تو Fresh Fridayاسموتھیز سے اس کا آغاز کرنا ہوگا جس میں پالک، کھیرے اور کیویز شامل ہوتی ہیں۔ اگرآپ پالک سے ہچکچارہی ہیں تو فکر نہ کریں۔ ایک بار یہ اسموتھیز پینے کے بعد آپ دوبارہ اسے پینا چاہیں گی۔ اسموتھیز بنانے کیلئے آپ کو نصف کپ اورنج جوس، نصف کپ گریک یوگرٹ، ایک کپ پالک کے پتے، 2 کٹی ہوئی کیویز، نصف کپ کٹے ہوئے کھیرے، ایک لائم جوس درکا ر ہوگا۔ ان سب کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ اور سبز نعمتوں کی اچھائیوں سے لطف اٹھائیں۔

پائن ایپل ، مینگو ، بنانا اسموتھیز

یہ سب اشیاء زرد ہیں اس لئے اس اسموتھیز کو Sunny Saturdayکا نام دیا گیا ہے۔ کیلا چونکہ اسکن کیلئے بہت اچھا ہوتاہے اسی لئے اسے بہت سے بیوٹی پروڈکٹس میں بھی شامل کیا جاتاہے۔ اسے بنانے کیلئے نصف کپ پائن ایپل جوس، نصف کپ گریک یوگرٹ، ایک کپ کٹے ہوئے پائن ایپل یعنی انناس، ایک کپ کٹے ہوئے آم، ایک چھیلا ہو ا کیلا درکا ر ہوگا۔ انہیں بلینڈ کرلیں۔

یہ تو تھیں اسموتھیز کی ریسپیز۔۔۔جنہیں آپ اپنی سہولت سے تیار کرسکتی ہیں، گاڑھی ہوجائیں تو پانی یا آئس کیوبس ملا کر انہیں پتلا کرلیں۔ میٹھی پسند ہوںتو چینی ملا لیں۔ اب رہ گئی بات اتوار یعنی سنڈے کی تو اسے بنالیں فن ڈے اور اسے بھرپور گزاریں۔

تازہ ترین
تازہ ترین