• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں آج بھی احتجاج

بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں آج بھی احتجاج

مقبوضہ کشمیر میں آج بھی بھارتی مظالم کے خلاف پر امن احتجاج کیا جارہا ہے،احتجاج کی کال حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔

حریت قیادت کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعد وادی بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا جائے گا،جس کا مقصد کشمیریوں کی حالیہ شہادتوں پر دنیابھر کی توجہ دلانا ہے۔

حریت قیادت نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر میں حالیہ قتل و غارت گری رکوانے کیلئے کردادر ادا کرے۔

گزشتہ روز کشمیری طالب علموں نے بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پر احتجا ج کیا تھا، احتجاج کے باعث وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین