• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کوئٹہ امجد علی خان کے اعزاز میں الودا عی عصرانہ

کو ئٹہ (خ ن)ریجنل پولیس آفیسر و ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی جانب سے کمشنر ڈو یژن امجد علی خان کے اعزاز میں الود عی عصرانہ دیا گیا ۔تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ناصر کے علاوہ آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کپٹن (ر)فرخ عتیق ،ایڈوکیٹ جنرل بلو چستان رئوف عطاء اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس آفیسر ان نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے کہاکہ بحیثیت کمشنر تعیناتی کے دوران انہیں ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کا بھر پور تعاون حاصل رہا جس سے انہیں مختلف امور سے بروقت نمٹنے اور مسائل کے حل میں کافی مدد حاصل رہی ۔ آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نےکہاکہ امن وامان کے قیام اور مختلف عوامی مسائل کے حل ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کوان کا سرگرم تعاون حاصل رہا جوکہ یاد گار رہے گا ریجنل پولیس آفیسر وڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرازق چیمہ نے اپنے خطاب میں کمشنر کوئٹہ اور انکے اسٹاف کی جانب سے مثبت تعاون کو خوش آئندقراردیا۔
تازہ ترین