• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کی والدہ 99 برس کی ہو گئیں، دبئی میں سالگرہ منائی

اسلام آباد (خبر نگار) سابق صدر پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف کی والدہ بیگم زریں مشرف 99 سال کی ہو گئیں۔ انہوں نے گزشتہ روز دبئی میں اپنی99ویں سالگرہ منائی۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں سید پرویز مشرف کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر بیگم زریں مشرف نے ایک ویڈیو پیغام میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یہ اشعار قوم کی نظر کئے۔ اٹھو مری دنیا کے غریبوں کو جگا دو ، کاخ امراءکے در و دیوار ہلا دو ، جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہ ہو روزی ، اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو۔
تازہ ترین