• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب بلین ٹری کرپشن کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائے، اسفندیار ولی

نیب بلین ٹری کرپشن کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائے، اسفندیار ولی

چارسدہ(نمائند ہ جنگ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ وہ آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کر تے ہیں جنہوں نے سینٹ الیکشن میں کپتان سے منافقت کی چادر ہٹا دی، نیب بلین ٹری سونامی کرپشن کی تحقیقات اپنے منطقی انجام تک پہنچائے ۔ چارسال تک میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے نے پشاور میں یو ٹرن لیکر بی آرٹی کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پر اپنے ارکان اور وزراء کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں مگر عمران خان کو کچھ نظر نہیں آرہا ۔ سپریم کورٹ سی پیک پر سوموٹو ایکشن لے ۔ نیب بلین ٹری سونامی کرپشن کی تحقیقات اپنے منطقی انجام تک پہنچائے۔ ۔ عمران خان اپنے پارٹی کے بکے ہوئے ایم پی ایز کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں۔آفتاب شیرپائواپنے کتوں کو لگام دیں،کرپشن ثابت ہوجائے توپھانسی دی جائے، زرداری اور نواز شریف کو چور اور ڈاکو کہنے والے کپتان سینٹ انتخابات میں زرداری کے اتحاد ی بن گئے ۔ وہ رجڑ چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ ورکرز کنونشن سے ضلعی صدر بیرسٹر ارشد عبداللہ اور سابق ایم پی اے شازیہ اورنگزیب نے بھی خطاب کیا۔اسفندیار ولی خان نے کہاکہ آفتاب شیر پائو اپنے کتوں کو لگام دیں ورنہ میں کتے سے نہیں کتے کے مالک سے حساب لونگا۔ پہلے انتخابات میں گھوڑے فروخت ہو تے تھے مگر اس دفعہ پورے کے پورے اصطبل فروخت ہوئے جس میں تحریک انصاف سب سے آگے رہی ۔عمران خان سب کو چو ر اور ڈاکو کہہ رہے ہیں اگر ان میں ہمت ہے تو اپنے بکے ہوئے ممبران کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں۔ عمران خان نے پہلے بیان دیا کہ تحریک انصاف کے بکے ہوئے ایم پی ایز کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرینگے مگر آج عمران خان پر اسرار طور پر خاموش ہیں۔ اسفندیار ولی خان نے عمران خان اور دیگر سیاسی قائدین کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ خلف اٹھاکر کہیں کہ کس نے قومی دولت لوٹی ہے۔

تازہ ترین