• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

زیتون سے کھانا بنائیں: صحت مند رہیں

زیتون سے کھانا بنائیں: صحت مند رہیں

انسان نے ہزاروں برس قبل زیتون کو غذا کا حصہ بنایا ۔ ماہرین کے مطابق یہ بے شمار غذائی اجزاء سے بھرپورہے ۔اس میں وافر مقدار میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتے ہیں۔زیتون کا تیل انسانی جسم کے لئے بے شمار فوائد کا حامل ہوتا ہے ۔ یہ کولیسٹرول کے مریضوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔اس میں قدرتی طور پر ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو انسانی جلد اور بالوں کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ آج کل زیتون تقریباً ہر دیس میں پکوان کی لذت بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

زیتون سے بنائے جانے والےکھانوں کی تراکیب قارئین کی نذر ہے :

اولیوزمایونیز

اجزاء۔

زیتون کا تیل۔ایک پیالی

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

چینی ۔ایک چائے کا چمچ

رائی۔ ایک چائے کا چمچ(پسی ہوئی)

سرکہ۔ ایک چائے کا چمچ

انڈہ۔ ایک عدد

لیموں کا رس۔ ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ

گرم پانی۔ ایک کھانے کا چمچ

زیتون۔ آٹھ عدد

ترکیب۔

نمک، چینی، کالی مرچ اور رائی پیالے میں ڈالیں۔

انڈہ توڑ کر پھینٹ لیں۔

آدھا انڈہ مصالحے کے پیالے میں ڈالیں۔ اس میں تھوڑ ا تھوڑا زیتون کا تیل ڈال کر پھینٹتے جائیں۔

پھر لیموں کا رس، سرکہ اور پانی ڈالیں اور خوب پھینٹیں۔

آخر میں اس میں زیتون ڈال کر مکس کرلیں ۔

ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں محفوظ کرلیں ۔ سینڈوچ اور برگرمیںلگا کر استعمال کریں۔

اولیوز پیزا

اجزاء۔

پیزا بیس۔ دو عدد(9 انچ ڈایا میٹر )

ساس کے لئے۔

ٹماٹر۔ دو عدد

لہسن۔ دو جوئے

اوریگانو پاؤڈر۔ ایک چٹکی

زیتون کا تیل۔ ایک چائے کا چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

پیاز ۔ایک عدد

تلسی کے پتے ۔دو عدد

مرچ پاؤڈر۔ چٹکی بھر

ٹماٹر کا پیسٹ۔ایک کپ

سجاوٹ کے لئے۔

شملہ مرچ۔ دو عدد

پنیر۔ 200گرام

سبز زیتون(پکے ہوئے)۔چار سے پانچ عدد

مکئی کے دانے ۔ ایک کپ

سرخ مرچ ۔ دو چائے کے چمچ

ٹماٹر دو عدد ۔درمیانہ سائز

مشروم۔دس سے بارہ عدد

کالے زیتون (پکے ہوئے)۔ چار سے پانچ عدد

موزریلا پنیر (کش کیا ہوا)۔دوکپ

خشک اور یگانو۔ایک چائے کا چمچ

ترکیب۔

ساس کے لئے۔

ٹماٹر دھو کر چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔

پیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں۔

لہسن چھیل کر باریک کاٹ لیں اور تلسی کے پتے دھو کر ہاتھ سے مسل لیں۔

ٹماٹروں کو مائیکروویو پیالے میں ڈالیں۔بغیر ڈھانپے مائیکروویومیں100ڈگری سینٹی گریڈپر تین منٹ تک پکائیں۔

پھر اس میں ساس کے اجزاء شامل کرلیں اور بغیر ڈھانپےمائیکروویومیں100ڈگری سینٹی پر تین منٹ کے لئے پکائیں۔

ٹھنڈا ہونے پر پیس کر نرم پیسٹ بنا لیں۔

سجاوٹ کے لئے۔

شملہ مرچ دھو لیںاور آدھ سینٹی میٹر موٹائی کے سلائس کاٹ لیں۔

ٹماٹر دھو کر آدھ سینٹی میٹرموٹائی کے گول سلائس کاٹ لیں۔

پنیر کو بھی آدھ سینٹی میٹر کے چوکور موٹے ٹکڑوں میں کاٹیں اور ہر کونہ ایک انچ کا ہو۔

مشروم دھو کر باریک سلائس کر لیں۔

سبز اور کالے زیتون کے بھی باریک سلائس کر لیں۔

پیزا کے لئے۔

ہر پیزا بیس پر ساس اور پنیر پھیلائیں۔

ہر پیزا کے ایک چوتھائی حصے پر مکئی کے دانے، دوسرے چوتھائی حصے پر مشروم کے سلائس، تیسرے چوتھائی حصے پر کٹی ہوئی شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈالیں۔

چوتھے حصے پر پنیر کے ٹکڑے ڈالیں۔ ان پر سرخ مرچ کے چھلکے اوریگانو اور باقی بچا ہوا پنیر چھڑک دیں۔

کٹے ہوئے زیتون کو پنیر کے سلائسز پر ڈال دیں، کالے زیتون کے سلائس مشروم کے سلائسز پرڈال دیں۔پیزا کو مائیکروویو پلیٹ میں رکھیں۔

بغیر ڈھانپے مائیکروویو میں40ڈگری سینٹی گریڈپر دومنٹ کے لئے پکائیں یا گرل ٹاپ پر دس منٹ کے لئے پکائیں۔

گرما گرم پیزا ،ساس کے ہمراہ پیش کریں ۔

پیزا بریڈود اولیوز

اجزاء۔

بریڈ۔چارعدد

چلی گارلک ساس۔ چھ کھانے کے چمچ

شملہ مرچ۔ دو کھانے کے چمچ

پیاز۔ دو کھانے کے چمچ

چکن۔ آدھا کپ

اولیوز۔ چھ سے سات عدد

کٹی لال مرچ ۔ ایک چائے کا چمچ

موز ریلا چیز۔ ایک کپ

تھائم۔ آدھا چائے کا چمچ

اوریگانو۔ آدھا چائے کا چمچ

نمک۔ حسبِ ضرورت

ترکیب۔

بریڈ کوپہلے تھوڑا سا آئل لگا کر سینک لیں ،پھر اس پر چلی گارلک ساس لگائیں۔

ایک بال میں ابلا ہوا چکن، شملہ مرچ، پیاز، اولیوز ، کٹی لال مرچ اور نمک ڈال دیں اور مکس کریں ۔

پھر یہ تھوڑا سا مصالحہ بریڈ پر رکھیں ،اوپر کش کیا ہوا موزریلا چیز، تھائم اور اوریگانو چھڑکیں اور اتنی دیر گرم کریں کہ چیز پگھل جائے۔

چلی گارلک ساس کے ساتھ سرو کریں۔

زیتون کا سالسہ

اجزاء۔

ہرے زیتون (باریک کٹے ہوئے)۔تین چوتھائی پیالی

ٹماٹر (چوپ کیا ہوا)۔ ایک عدد

کھیرا (باریک کٹا ہوا)۔ ایک عدد

ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی)۔ ایک عدد

پیاز (چوپ کی ہوئی)۔ ایک عدد

چلی گارلک ساس۔تین چوتھائی پیالی

لیموس کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ

کُٹی ہوئی کالی مرچ۔آدھاچائے کا چمچ

ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا)۔ ایک کھانے کا چمچ

چینی۔ ایک چائے کا چمچ

نمک۔ حسب ذائقہ

زیتون کاتیل۔ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب ۔

ایک پیالے میں تیل، ہرے زیتون، ہری مرچ، پیاز، چلی گارلک ساس،لیموس کا رس ، کُٹی ہوئی کالی مرچ،

ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا)،چینی اورنمک ڈال کر مکس کرلیں۔

اسے ٹماٹر اور کھیرے سے سجا کر پیش کریں۔

زیتون اور ٹماٹر کا سلاد

اجزاء۔

ٹماٹر ۔تین عدد(سلائس کرلیں)

سیاہ زیتون۔ 90گرام

زیتون کا تیل۔ دو کھانے کے چمچ

لیموں کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ

نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر۔ حسب ذائقہ

لہسن کا جوا۔ ایک عدد

سلاد پتے ۔حسب ضرورت

فیٹا چیز۔ 120گرام(چوکور ٹکڑے کر لیں)

شملہ مرچ (سلائس کر لیں) ۔ ایک عدد

ہری مرچیں ۔چھ عدد

اوریگانو ۔حسب ضرورت

ترکیب۔

ایک پیالے میں زیتون کا تیل، لیموں کا رس، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور لہسن ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کریں۔

سلاد کے پتےکاٹ کر سرونگ ڈش میں بچھا لیں، اس پر ٹماٹر، زیتون اور شملہ مرچ رکھیں ۔

اس کے بعد سب سے اوپر فیٹا چیز رکھیں، ہری مرچیں کناروں پر رکھیں اور سرو کر یں۔

تازہ ترین
تازہ ترین