• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مشروب کا نیا انداز: سمودی مقبول ہوگئی

عمارہ ارشد

سمودیز بلینڈڈ پھلوں اور سبزیوں سے بنا ایک بھاری مشروب ہے جس میں پانی، برف اور سوٹیزز ڈال کر اسے مزیدار بنایا جاتا ہے۔ سمودیز میں چاکلیٹ، شہد، پسی ہوئی چینی، میٹھے سیرپ، دہی، دودھ، چائے، جڑی بوٹیوں اور صحت بخش اجزاء کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سمودیز کے جسمانی فوائد اس کے اجزاء پر انحصار کرتے ہیں۔ سمودیز میں پھلوں اور سبزیوں کو ملا کر اگر مشروب بنایا جائے تو ظاہری بات ہے کہ یہ بھرپور غذائیت بخش ہوتا ہے۔ 

سمودیز پھلوں کے جوس سے زیادہ طاقت فراہم کرتی ہیں۔ سبزیوں سے بنی سمودیز ڈائیٹ کے بارے میں خیال کرنے والے لوگوں کیلئے بہترین مشروب ہے۔ سبز پتوں والی سبزیوں سے بنی سمودی نوجوانوں، عورتوں، بچوں، مردوں کیلئے زبردست ہے۔ سمودیز کا استعمال 1990ء کی دہائی سے پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔ امریکہ میں 1930ء سے ہی سمودیز کے مشروب مارکیٹ میں بکنے شروع ہوگئے۔ 1960ء میں امریکہ میں سمودیز باقاعدہ آئس کریم بنانے والوں نے بھی بیچنی شروع کردیں۔ 1973ء میں امریکہ میں کئی سمودی بار قائم کئے گئے اور سمودیز میں وٹا من اور پروٹین پائوڈر کا بھی استعمال کیا جانے لگا۔ 

دنیا کے مختلف ممالک میں سمودیز مختلف اقسام میں پائی جاتی ہیں۔ سمودی کا استعمال انڈیااور مشرق وسطیٰ میں بھی کیا جاتا ہے۔ دہی اور شہد سے بنے فروٹ شربت مغربی اور مشرقی ایشیا میں پسند کئے جاتے ہیں۔ انڈیا میں مینگو لسی اور ملک شیک میں دہی، پسی ہوئی چینی اور برف ڈال کر سمودی زیادہ بنائی جاتی ہے۔ جنوبی انڈیا میں دہی کے بغیر چینی اور پائن ایپل سے بنی سمودی کو پسند کیا جاتا ہے اور کئی ممالک میں الکوحل ڈال کر سمودی تیار کی جاتی ہے۔ اس لئے ہم قارئین کی نذر چند سمودیز پیش کرتے ہیں تاکہ وہ بھی مزیدار سمودیز کے ذائقے اور غذائیت سے لطف اندوز ہوسکیں اب کیونکہ گرمیاں شروع ہو چکی ہیںاسلئے گرمیوںمیں سمودیزکا استعمال بہت بڑھ جاتا ہے۔کیونکہ اس کے نہ صرف فوائد ہیں بلکہ اس سے انسان کوگرمی سے راحت بھی ملتی ہے۔ذیل میں چند ریسیپیز قارئین کی نذر ہیں۔

چاکلیٹ بادام کوکونٹ بنانا سمودی

اجزاء:

کیلا 2عدد

ڈارک چاکلیٹ 4چمچ

کوکونٹ بادام آدھا کپ

ونیلا آلمنڈ ملک 1کپ

بادام کا تیل 1چمچ

برف حسب ضرورت

ترکیب: سب سے پہلے کیلے کے چھلکے اتار لیں اور کیلے اور ڈارک چاکلیٹ کو بلینڈر میں بلینڈ کریں۔ ساتھ ہی کوکونٹ بادام، ونیلا آلمنڈ ملک اوربادام کا تیل ڈال کر خوب بلینڈ کریں اور آپ ذائقے کے لئے 3چمچ دہی بھی ڈال سکتی ہیں اور اس میں برف ڈال کر ٹھنڈی سمودی سرو کریں۔

الائچی اور کیلے سے بنی لسی سمودی

اجزاء:

ونیلاکریم 1کپ

بادام،کاجو، پستہ آدھا کپ

کیلے (جمے ہوئے) 3عدد

لیموں کا جوس 2چمچ

سیب کا سرکہ 2چمچ

الائچی 3عدد

دہی ڈیڑھ کپ

ترکیب: کیلے کو چھیل کر چھوٹے پیس کر کے بلینڈر میں ڈال دیں اس کے بعد ونیلا کریم بھی بلینڈر میں ڈال دیں اور لیموں کا جوس ، دہی، سیب کا سرکہ، الائچی اور خشک میوہ جات بھی اس میں ڈال کر سب اجزاء کو اچھی طرح بلینڈ کریں جب تک کہ سمودی کریمی نہ بن جائے۔ آپ پسی ہوئی چینی بھی اس میں ڈال سکتے ہیں اور اسے بھی بلینڈ کرلیں اور آخر میں برف ڈال کر مزیدار لسی سمودی سرو کریں۔

گرین سمودی

اجزاء:

پالک چند پتے

دودھ آدھا کپ

سبز سیب (کٹے ہوئے) 3عدد

کیلا 1عدد

ترکیب: سب سے پہلے پالک کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر چند پتے الگ کر لیں اب گرائینڈر میں دودھ، سبز کٹے ہوئے سیب، کیلا اور پالک ڈال کر گرائنڈ کرلیںاس میں برف ڈالیں اور مزیدار گرین سمودی سے لطف اٹھائیں۔

پائن ایپل اورادرک سے بنی سمودی

اجزاء:

پائن ایپل (چھوٹے کٹے ہوئے) ایک کپ

دہی آدھا کپ

دارچینی 2عدد

ادرک(چھیلا اور کوٹا ہوا) ایک انچ کا ٹکڑا

پائن ایپل جوس 1کپ

ترکیب: پائن ایپل ادرک سمودی بنانے کیلئے سب سے پہلے بلینڈر میں پائن ایپل، دہی اور دارچینی کا ٹکڑا ڈال لیں اور ساتھ ہی ادرک اور پائن ایپل جوس ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں اورصحت سے اور لذت سے بھرپور سمودی کا مزہ لیں۔

ایلوویرا سمودی

اجزاء:

بادام کٹے ہوئے ایک کپ

شہد 3کھانے کے چمچ

بلیو بیری آدھا کپ

ایلوویرا جیل آدھا کپ

ناریل کا تیل آدھا کپ

تخم بالنگو ایک کھانے کا چمچ

پروٹین پائوڈر ایک چمچ

ترکیب: سب سے پہلے بلینڈر میں ایلوویرا جیل، شہد، بادام اورناریل کا تیل ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق اس میں تخم بالنگو اور پروٹین پائوڈر ڈال سکتی ہیں۔ تخم بالنگو اور پروٹین پائوڈر بھی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں اوربرف شامل کر کے ایلوویرا سے بنی سمودی سرو کریں۔ نوٹ (ایلوویرا چہرے، بالوں، بلڈپریشر، قوت مدافعت بڑھانے کیلئے بہترین ہے۔ اس کے بے پناہ فوائد ہیں اس لئے آپ ایلوویرا کے فوائد سے لطف اندوز ہوںکیونکہ یہ نہ صرف چہرے بلکہ صحت کیلئے بھی بہترین سمودی ہے)

اورنج سمودی

اجزاء:

مالٹے(چھیلے ہوئے) 4عدد

دودھ 1کپ

شہد 2چمچ

ونیلا ایکسٹریکٹ 1چمچ

بادام(کٹے ہوئے) 2کھانے کے چمچ

ترکیب: ایک بلینڈر میں مالٹا، دودھ، شہد اور ونیلا ایکسٹریکٹ ڈال لیں اور ساتھ ہی اپنی مرضی سے خشک میوہ جات بھی ڈال سکتے ہیں۔ ان سب اجزاء کو ملا کر بلینڈ کرلیں اوربرف ڈال کر مزیدار مالٹا سمودی سے فائدہ اٹھائیں۔

کوفی سمودی

اجزاء:

کوفی (پانی میں مکس کی ہوئی) ایک کپ

دودھ ایک کپ

ونیلا پڈنگ 2کھانے کے چمچ

چینی 3کھانے کے چمچ یا

اپنی مرضی کے مطابق

برف 4آئس کیوبز

ترکیب: گرائینڈر میں کوفی، دودھ، ونیلا پڈنگ، چینی ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کریں اورآخر میں برف ڈال کر ٹھنڈی کوفی سمودی سرو کریں۔ یہ سردیوں میں بھی پینے کیلئے بہترین ہے۔

سمودیز بے حد مقبول ہیں۔ سمودیز نہ صرف صبح بلکہ دوپہر میں بھی پی جاسکتی ہیںاس کے علاوہ کافی سمودی آپ رات کو بھی پی سکتے ہیں۔ سمودیز نہ صرف فائدہ مند ہیں بلکہ بہترین غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش مشروب ہے۔ اس کے علاوہ سمودی کے ساتھ ڈی ٹوکس کا استعمال کریں۔ ڈی ٹوکس کا استعمال پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔ ڈی ٹوکس پانی پینے سے نہ صرف چہرے کو توانائی اور خوبصورتی ملتی ہے، چہرہ صاف ہوتا ہے، بلکہ جسم کے لئے بھی اس کے بہترین فوائد ہیں، ڈی ٹوکس سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ جسم میں مٹیابولزم بڑھاتا ہے اور معدے کو بھرا ہوا رکھتا ہے جس کی وجہ سے بھوک بھی محسوس نہیں ہوتی۔ یہ وزن کم کرنے کا سب سے آزمودہ اور فائدہ مند نسخہ ہے۔

٭٭٭٭

تازہ ترین
تازہ ترین