• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان اور بھارت ہاکی میچ کی جھلکیاں

گولڈ کوسٹ ( نمائندہ خصوصی) پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ہاکی میچ میں کرارا ہاکی اسٹیڈیم تماشائیوں سے مکمل طور پر بھرا ہوا تھا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لئے دونوں ملکوں کے تماشائی اپنے ساتھ ڈھول اور باجے بھی لائے تھے، میچ میں کسی بھی قسم کی گڑ بڑ کو روکنے کے لئے بھاری تعداد میں سیکیورٹی اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات تھے، تماشائیوں کے ہاتھوں میں دونوں ملکوں کے قومی پرچم بھی تھے، آسٹریلین تماشائی پاکستان کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔ پاکستانی تماشائی پاکستان زندہ باد اور جیتے گابھائی جیتے گا پاکستان جیتے گاکے نعرے لگارہےتھے۔ ارسلان قادر کے کھیل کے دوران ارسلان دکھادے شان کے نعرے لگاتے رہے، اسٹیڈیم نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونجتا رہا، پاکستانی تماشائی گو انڈیا گو کے نعرے لگاتے رہے، بھارت کے حامی اپنی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے نعرے لگاتے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن، سکریٹری خا لد محمود اور دیگر آفیشلز بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

تازہ ترین