• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز، باکسر گل زیب اور پیراک حسیب کو شکست

گولڈکوسٹ ( نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں ہفتے کو پاکستانی باکسر گل زیب 69 کے جی میں شمالی آئر لینڈ کے باکسر ایڈین والش سے شکست کھاگئے۔ ہفتے کو مقابلوں کے اختتام پر میزبان آسٹریلیا20گولڈ، 17سلور اور 20 برانز میڈلز کے ساتھ ٹاپ پر ہے، انگلینڈ 14،گولڈ، 12سلور6 برانز میڈل کے ساتھ دوسرے، کینیڈا تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر ہے، ہفتے کو سوئمنگ کی50 میٹر بیک اسٹروک اور 100 میٹر فری اسٹائل کیٹیگری میں پاکستان کے حسیب طارق اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے ۔ اتوارکو شوٹنگ ایونٹ میں اسکیٹ اولمپک مقابلے کے پہلے دن پاکستان کے عثمان چاند شرکت کریں گے جبکہ ائیر رائفل مینز میں غفران عادل اور ائیرپسٹل ویمنز میں مہوش حصّہ لیں گی۔ ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے عثمان امجد راٹھور جبکہ سوئمنگ کی 100 میٹر فری اسٹائل میں بسمعہ خان قسمت آزمائی کریں گی۔ بیڈ منٹن کے مکسڈ ٹیم ایونٹ کوارٹر فائنل میں بھارت نے ماریشسکو، سنگا پور نے آ سٹریلیا کو ، اسکاٹ لینڈ نے ملائیشیا کو شکست دے دی۔ باسکٹ بال مردوں کے مقابلوں میں کینیڈا نے نائجیریا کو نیوزی لینڈ نے جمیکا کو ہرایا۔ ویٹ لفٹنگ کے77 کے جی میں بھارت کے ستیش کمار سیو گم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ انگلیند کی اولیور نے سلور اور فرانس کے ایٹونڈی نے برانز میڈل جیتا، خواتین کے63 کے جی میں کینیڈا کی موڈی چیرون نے گولڈ، انگلینڈ کی رونی اسمتھ نے سلور میڈل جیتا، اسکواش کے خواتین ٹیم کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیاکو1-3 سے ، ٹیبل ٹینس میں خواتین کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے کینیڈا کو بھارت نے ملائیشیا کو ہرایا ۔

تازہ ترین