• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی کوئٹہ آمد، وزراء کا چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان پر استقبال سے انکار

کوئٹہ(نمائندہ جنگ؍آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر ہفتہ کو کوئٹہ پہنچے ، ائیر پورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا بعدازاں وزیر اعظم خاران چلے گئے۔ آن لائن کے مطابق دیگر صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان دینے پر وزیراعظم کااستقبال کرنے سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے خاران میں جلسے کے بائیکاٹ پر کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے تقریب میں شرکت نہ کر کے چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا ہے بلوچستان کی روایات اس نہیں جس طرح وزیراعلیٰ نے بلوچستان اپنی روایات کی پاسداری کر تے ہیں ۔
تازہ ترین