• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنو بی پنجاب سے گئے دو ہزارزائرین کوئٹہ میں بے یار و مددگار،حکومت سکیورٹی فراہم کرے،طالب حسین پرواز

ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر ) تحفظ عزاداری پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، نعیم صدیقی الحسینی نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب سے جانے والے دو ہزار سے زائد زائرین مرد ، خواتین، بچے کوئٹہ میں کئی روز سے بے یار و مددگار پڑے ہیں اور انہیں ایران جانے کے لئے بلوچستان حکومت کی جانب سے سکیورٹی فراہم نہ کی جارہی ، زائرین کو نہ صرف رہنے کے لئے شدید پریشانی کا سامنا ہے بلکہ انہیں کھانے پینے کی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، زائرین کو فی الفور ایران جانے کیلئےبلوچستان حکومت سکیورٹی فراہم کرے۔
تازہ ترین