• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید انور شاہوانی کی کمشنر کوئٹہ ڈویژن تعیناتی خوش آئند ہے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم ممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ، آغا سرور بازئی، نسیم الرحمن، سلیم قریشی، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، منظور احمد سرپرہ، عمر فاروق کاکڑ ایڈووکیٹ، عبدالغفار بادینی، محمد شریف کرد، لیاقت علی درانی، محمد اکبر، محمد یوسف، محمدنسیم، جاوید احمد نے نئے تعینات ہونے والے کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی کا خیر مقدم کیا ہے اور ان کی تعیناتی سے مسائل اور بہتر طور پر حل ہونگے وہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرائیں گے سکول کے اوقات میں تمام سنوکر کلبوں اور ویڈیو گیمز کو بند کرائیں گے کیونکہ اکثر بچے سکولوں کی بجائے اس سینٹروں کا رخ کرتے ہیں کوئٹہ شہر کے مسائل متعلقہ اداروں کی کارکردگی میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے خاص کر بلدیاتی اداروں کے مالی انتظامی اور سیاسی اختیارات کے حصول میں اپنا بھر پور کردار ادا کریںگے ۔
تازہ ترین