کوئٹہ (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی، ویسٹ ریجن کے ایڈیشنل سیکرٹری داوٴد پانیزئی ، سینئیر رہنما لالہ غلام محمد بڑیچ ، ڈاکٹر شعیب ، ادریس تاج و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قوم پرست جماعت کی جانب سے پیدا ہونے والا خلا ہر حال میں پورا کرنے کی کوشش کریگی قوم پرست جماعت نے کوئٹہ سے اکثریتی نشستیں جیتیں لیکن کوئٹہ کی فلاح و بہبود و ترقی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے آج پورے شہر میں کچرے کا ڈھیر لگاہے سیوریج اور پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے آج وہی قوم پرست عوام کو ایک بار پھر سبز باغ دکھانے کی کوشیش کررہے ہیں اور پھر کسی اور کے پیچھے کھڑے ہوکر قوم پرستی کا راگ الاپ رہے ہیں حکومت میں ہونے کے باوجود کوئٹہ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا اور رہی سہی کسر مئیر نے پوری کردی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پوری تیاری سے الیکشن لڑینگے اس سلسلے میں جلد اعلیٰ قیادت اور صوبائی صدر کو الیکشن مہم کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی ،اس موقع پر سنیئر صحافی جاوید اختر خان کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی۔