کوئٹہ (پ ر)مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹر کے صدرحاجی جمعہ خان بادینی کی قیادت میں ٹرانسپورٹروں کےایک وفد نے کمشنر کوئٹہ سے ملاقات کی وفدنےکمشنرکوئٹہ ڈویژن جاویدانورشاہوانی کو عہدہ کا چارج سنبھالنےپرمبارکبادپیش کرتےہوئےکمشنر کی توجہ وقت کے سب سے اہم مسئلہ تفتان دوطرفہ پاک ایران راداری گیٹ کی عرصہ درازسےبندش کی وجہ سے اپنے ٹرانسپورٹرز تاجربرادری اورخصوصا زیروپوائنٹ سے وابستہ ہزاروں بےروزگار نوجوانوں جن کاتعلق پسماندہ اضلاع نوشکی چاغی خاران وغیرہ سے ہے کو مزیدبےروزگاربلکہ نان شبینہ کے محتاج بنادیئے گئےہیں کمشنرنےمسئلہ حل کرنےکی یقین دہانی کرائی۔ہم ٹرانسپورٹر ان کے مشکور ہوں گے۔