• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی اسکیم لانے کا مقصدکالادھن سفید کرنا ہے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ایمنسٹی اسکیم غلط مقاصد کے لیے لائی گئی ہے ، حکومت کالے دھن کو سفید کرنا چاہتی ہے، ایوان کا اجلاس بلانے کے بعد آرڈی نینس لانا افسوسناک ہے حکومت کو چاہئے تھا کہ اسکیم لانے سے پہلے اس پر پارلیمنٹ میں بحث کراتی ۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتےسینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کے بعد صدارتی آرڈی نینس لانے کا ایک ہی مقصد ہے کہ حکومت ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں چاہتی ۔ حکومت کو ڈر ہے کہ کوئی اس سے سابقہ ایمنسٹی اسکیموں کے متعلق نہ پوچھ لے ۔یہ اسکیم لانے کا ایک ہی مقصد ہے کہ بلیک منی کو وائٹ کیا جائے اور ٹیکس چھپانے ، چرانے اور کھانے والوں کو آئینی تحفظ دیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی صفوں میں بیٹھے ہوئے ٹیکس چور ہر دو چار سال بعد حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ اب ایمنسٹی اسکیم لائے تاکہ وہ اس عرصے میں بنائے گئے کالے دھن ، لوٹ مار اور کرپشن کی دولت کو قانونی بناسکیں ۔انہوں نے کہاکہ اس اسکیم کا مقصد قطعاً ٹیکس نیٹ بڑھانا نہیں ، بلکہ اس کے ذریعے لوٹ مار کرنے والوں کو ریلیف دینا ہوتاہے۔
تازہ ترین