• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں پاکستان کا پہلا بیچ فرنٹ ہاؤسنگ پروجیکٹ متعارف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گوادر میں اوشن کے نام سے پاکستان کا پہلا بیچ فرنٹ ہا ؤسنگ پروجیکٹ متعارف کر ا دیا گیا ۔ سی پیک کی وجہ سے مقامی کمپنی ایوان نے اوشن کے نام سے پاکستان کا پہلا بیچ فرنٹ اور ریزورٹ اسٹائل کا پہلا ہاؤسنگ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایوان کا یہ اوشن ہاؤسنگ پروجیکٹ پاکستان کے انتہائی خوبصورت ترین مقام پر واقع ہے۔ ایوان کی جانب سے کراچی میں اوشن پروجیکٹ کو متعارف کرانے کی تقریب میں 150 سے زائد رئیل اسٹیٹ ڈیلرز شریک ہوئے۔کنسلٹنٹس گروپ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض قدوائی نے تقریب سے خطاب کیا۔
تازہ ترین