سکھر(بیورو رپورٹ)مردم شماری کے حوالے سے سندھ ڈیموکریٹک فورم کا اجلاس بیراج کالونی میں منعقد ہوا، اجلاس میں سید زاہد حسین شاہ، بشیر منگی، احسان علی لاشاری ودیگر نے شرکت کی، اجلاس میں مردم شماری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مردم شماری ہر ملک کے لئے انتہائی اہم ہے، مردم شماری کا مقصد کھانے پینے کی اشیاء، اسکولوں، اسپتالوں وغیر ہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومتوں کو اقدامات کرنے پڑتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مردم شماری ملک اور سندھ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مرکزی حکومت سے پیسے اور نوکریاں بھی مردم شماری کی بنیاد پر ملتی ہیں اور سندھ میں اگر سندھیوں کی تعداد کم ہوگی تو سندھ کے عوام کو اس کا ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا، اس لئے ضروری ہے مردم شماری میں بھرپور حصہ لیا جائے۔