• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے، راجہ ریاض

لوٹن (نمائندہ جنگ)لوٹن میں مقیم جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے دیرینہ کارکن کوٹلی حقہ 4کے سابق سٹیٹ کونسلر راجہ محمد اسلم خان مرحوم کے بھائی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ بانی پاکستان کے پرائیویٹ سیکرٹری اور آزاد کشمیر کے سابق صدر کے ایچ خورشید مرحوم نے کشمیر کی آزادی کے لیے جو نظریہ پیش کیا تھا آج بھی وہی فکر اور سوچ اپنا کر جدوجہد آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا 11مارچ کو پاکستانی وکشمیری عوام ایک ایسی مدبر شخصیت سے محروم ہو گئے تھے جس نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کے پرائیویٹ سیکرٹری کے طور پر حصہ لیا تھا اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔راجہ یاض نے بتایا کہ انہیں اپنے بھائی کی رفاقت میں متعدد مرتبہ پرائیویٹ طور پر خورشید ملت کی مجلسوں میں شریک ہونےکے مواقع ملے خورشید کشمیر یہ سمجھتے تھے کہ جب تک کشمیری خود مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر پیش کرنے کے قابل نہیں بنیں گے دنیا ان کی آواز پر غور نہیں کرے گی اسی لیے انہوں نے آزاد کشمیر حکومت کی نمائندہ حیثیت کو تسلیم کرنے پر زور دیا۔ راجہ ریاض نے کہا کہ لبریشن لیگ زبانی کلامی باتوں اور نعروں کے بجائے مسئلہ کشمیر پر عملی اقدامات اٹھائے بالخصوص آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار بنانے کے لیے جدوجہد کرے۔
تازہ ترین