• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال کا دو ہزار سال پرانا تاریخی جشن قاقلشت آج سے شروع ہوگا

پشاور( احتشام طورو ‘ وقائع نگار) ٹورازم کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ چترال کے باہمی اشتراک سے چترال میں 2ہزار سال سے زائد پرانا تاریخی جشن قاقلشت آج 12اپریل سے شروع ہوگا جو کہ 15اپریل تک جاری رہے گا ، ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سوڈھر نے گزشتہ روز انتظامات کے حوالے سے تمام امور کاجائز ہ لیا اور خود تمام انتظامات کی نگرانی بھی کر رہے ہیں جشن قاقلشت میں کھیلوں کے مقابلوں سمیت موسیقی نائٹ ، کلچرل شو ، روایتی کھانوں کے سٹالز ، پولو اور دیگر مقابلوں کا بھی انعقاد کیاجارہا ہے ، ان مقابلوں میں رسہ کشی،خصوصی افراد کیلئے کھیلوں کے مقابلے ، خاکے شوٹنگ، میراتھن ریس، والی بال، کرکٹ ، روایتی شوٹنگ ،فٹبال اور پولو سمیت دیگر مقابلے شامل ہیں جبکہ ایونٹ میں موسیقی محفل کا انعقاد 14اپریل کو کیا جائیگا جسے چترال کلچر نائٹ کا نام دیاگیا ہے جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے معروف نوجوان گلوکار مہتاب ضیاب کے علاوہ مقامی گلوکار اوردیگر ہنرمند اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے۔
تازہ ترین