• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’فیس بک نے میری معلومات عام کی ہے۔
زکربرگ دس ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔‘‘
ڈوڈو نے جوش بھرے لہجے میں مطالبہ کیا۔
مارک ہکابکا رہ گیا۔
امریکی کانگریس کے ارکان اچھل پڑے۔
یہ کل کی سماعت کے دوران ہوا۔
ایک سینیٹر نے دریافت کیا،
’’آپ کی معلومات عام ہونے کے بعد کیا ہوا؟‘‘
ڈوڈو نے کہا،
’’مجھے سنڈے مسٹنڈے فرینڈشپ ریکوئسٹ بھیجنے لگے۔
کئی بد شکل غنڈوں نے ہراساں کیا۔
بد زبان لوگوں نے ان بکس نا مناسب پیشکشیں کیں۔‘‘
زکربرگ نے شرمندہ ہو کر پوچھا،
’’آپ کا اکاؤنٹ کس نام سے ہے؟‘‘
ڈوڈو نے بتایا،
’’پروین بی بی کے نام سے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین