• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل جیوگرافک چینل پشاور بس پروجیکٹ کی فلمبندی کریگا

نیشنل جیوگرافک چینل پشاور بس پروجیکٹ کی فلمبندی کریگا

نیشنل جیوگرافک چینل بس ریپڈ ٹرانسیٹ پروجیکٹ یک فلمبندی کے لیے آئندہ ماہ اپنے عملے کو خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور بھیجے گا۔

پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اسرارالحق نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بس پروجیکٹ خیبرپختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کی لاگت 49اعشاریہ 346 ارب ہے جو تیز رفتاری سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، جس کی وجہ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ اس نے اپنی جانب مرکوز کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں بھی بڑا منصوبہ ہے، جس کے مکمل ہونے کے بعد اس کی تیز رفتار تکمیل پر ہم اسے گینز بک ورلڈ ریکارڈ کے لیے پیش کریں گے۔

ڈائریکٹر پی ڈی اے نے بتایا کہ پی ڈی اے نے اس منصوبے کے ابتدائی مراحل میں میڈیا کو رسائی نہیں دی تھی تاہم تکمیل کے ان مراحل میں ہماری خواہش ہے کہ میڈیا اس حوالے سے ہماری کارکردگی کو دنیا کے سامنے لائے۔

اسرار الحق نے اعتراف کیا کہ یہ منصوبہ مقرر کی گئی 6ماہ کی مدت اور پایہ تکمیل تک پہنچنے کی دی گئی تاریخ 29 اپریل تک مکمل نہیں ہوپائے گا تاہم انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے اور ہم اسے آئندہ ماہ 20 مئی تک مکمل کرلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے کی تین شفٹوں میں 9 ہزار افراد منصوبے پر دن رات کام کر رہے ہیں، پی ڈی اے بس پروجیکٹ کی ٹیم 250 ملازمین پر مشتمل ہے جبکہ 8ہزار افراد کی ٹھیکیدار کے ذریعے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

تازہ ترین