قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شا ہ نے کہا ہے کہ حکومت مانے نہ مانے ٹائم ختم ہو گیا، حکومت سے تلخی نہیں چاہتے۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ حالات نہیں کہ چھوٹے صوبوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جائے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پاکستان کی 45فیصد آبادی کو گرمی میں دھکیل دیا گیا،حکومت اپنی نااہلی کو بھی بجلی چوری کے کھاتے میں ڈال رہی ہے۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایوان میں حقیقت بیان کی جائےاورناکامی تسلیم کی جائے، لاہورمیں بجلی چوری، حیسکو، سیپکوکی بجلی چوری سے زیادہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بھلے ہی کہہ دیں کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا والے چور ہیں، ان صوبوں میں بجلی چوری8 فیصدسےزیادہ نہیں، باقی سب تیکنیکی لاسز ہیں،حکومت اپنی نااہلی کو بھی بجلی چوری کے کھاتے میں ڈال رہی ہے ۔
قائد حزب اختلاف نے یہ بھی کہا کہ آئین سب کومساوی حقوق دیتاہے،میں ہرشہرکےعوام کوپاکستانی سمجھتاہوں،تقریریں اوردعوؤں سےبات نہیں بنتی، لاہورمیں چوری بجلی حیسکو،سیپکوکی بجلی چوری سےزیادہ ہے۔