• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نواز نےآرٹیکل 62 کی حمایت کی،اسی میں پھنس گئے‘

نوازشریف نےآرٹیکل 62 کی حمایت کی،اسی میں پھنس گئے،خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آرٹیکل 62 کی حمایت کی تھی، یہ اسی میں پھنس گئے۔

سپریم کورٹ کے نوز شریف کے تاحیات نااہلی کے فیصلے پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نےردّعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھیں گےتو فیصلے پارلیمنٹ کرے گی,بدقسمتی سے جمہوریت کے دشمنوں نےپارلیمنٹ کی اہمیت پامال کی۔

انہوں نےکہا کہ کچھ لوگوں نے اقتدار کی خاطر ڈکٹیٹر کا ساتھ دیا اور دیتے آئے، 18 ویں ترمیم ہوئی تب بھی اس نشانی کو قائم رکھنے کے لیے اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی تجویز کو قبول نہیں کیا، پارلیمنٹ کی بالادستی کسی اور کے ہاتھ میں دیں گے تو سیاستدانوں کو نقصان ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما کے سلسلے میں بھی کوشش کی کہ پارلیمنٹ فیصلہ کرے، سیاستدانوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے مگر نواز شریف نے بار بار کہنے کے باوجود پارلیمنٹ کی گزارش کو تسلیم کرنے کی بجائے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا، اپنی سیاست کا منبع پارلیمنٹ سے ہٹا کر سپریم کورٹ لےگئے، وہ آئین کےتحت فیصلہ کرے گی، اب جو فیصلہ کیا اسے خندہ پیشانی کے ساتھ قبول کرنا چاہیے، لڑنےجھگڑنے کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین