• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے سہیل احمد کو اداکاری کے شعبے میں متعارف کرایا: منور سعید

منور سعید اور سہیل احمد---فائل فوٹوز
منور سعید اور سہیل احمد---فائل فوٹوز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور مایہ ناز اداکار منور سعید نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران اہم انکشاف کیا ہے۔

منور سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین سہیل احمد کو مرکزی دھارے کے میڈیا میں متعارف کرانے میں میرا اہم کردار رہا ہے۔

اداکار کے مطابق سہیل احمد اداکاری کے شعبے میں آنا چاہتے تھے، ہم دونوں کی مرحوم اداکار  اسد بخاری سے دوستی تھی، سہیل احمد اسی حوالے سے میرے پاس آئے اور اداکاری کا موقع مانگا۔

منور سعید کا کہنا ہے کہ میں نے سہیل احمد کو متعارف کروایا اور اس کے بعد ان کی کامیابی کی داستان سب کے سامنے ہے، آج سہیل احمد پاکستان کے ورسٹائل اور باصلاحیت فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی مقبولیت ملک سے باہر بھی پھیلی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر منور سعید کے اس بیان کو خوب سراہا جا رہا ہے اور مداح دونوں فنکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سہیل احمد ناصرف ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں بلکہ عزیزی کے کردار کے باعث بھی بے حد مقبول ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید