• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگس فٹ بال کارپوریٹ کا دوسرا مرحلہ ہفتے سے شروع ہوگا

لیژر لیگس فٹ بال کارپوریٹ کا دوسرا مرحلہ ہفتے سے شروع ہوگا

لیژر لیگس کےتحت کارپوریٹ لیگ فٹ بال کا کا دوسرا مرحلہ ہفتے سے کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم، کلفٹن پر کھیلا جائے گا۔

کارپوریٹ لیگ کا پہلا راؤنڈ افتخار سید اکیڈمی، گلشن پر کھیلا گیا تھا چند ناگزیر وجوہات کی بناء اسے کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم منتقل کردیا گیا ہے جہاں دراز پی کے، ونڈر ورکس، کوکا کولا، لیثرر لیگس، کراچی یونائیٹڈ، حلال فوڈز، کراچی یونائیٹڈ اور ہنڈائی ایکس ٹیرلبریکنٹس کی ٹیمیں باہم مقابل ہوں گی۔

ہر ٹیم ڈبل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف 2,2میچز کھیلے گی۔ ایونٹ کے دوسرے رائؤنڈ کے میچز شام 7تا10شب کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کی آسٹروٹرف پر کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین