• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے عوام گو نا گوں مسائل سے دوچار ہیں ،جماعت اسلامی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جماعت اسلامی کے نائب امراء ڈاکٹر محمد ابراہیم اور میر محمد عاصم سنجرانی نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے فنڈزاور کئی وزراءوسنیٹرزہونے کے باجود صوبائی دارالحکومت کے عوام پینے کے صاف پانی ،تعلیم ،صحت، صفائی ،ٹریفک کے مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کو فنڈزواختیارات نہ دینے کی وجہ سے بھی عوام کے مسائل میں بدترین اضافہ ہوا ہے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ کوئٹہ شہر وگردونواح میں جابجاکوڑے وگندگی کی ڈھیرصفائی کا کوئی مستقل انتظام نہیں سیوریج کانظام بھی ناقص ہے ۔حکومت صفائی وٹریفک کے مسائل اور پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے سنجیدہ وفوری اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں پبلک پارکس نہ ہونے کے برابرہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔
تازہ ترین