• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر )آل کوئٹہ رکشہ اتحاد یونین کا قیام ، صدر عبدالسلام بلوچ ، جنرل سیکرٹری ملک نبی بخش شاہوانی منتخب ہوگئے ، جمعہ کو کوئٹہ میں رکشہ مالکان اور ڈرائیوروں کے مسائل کے حل کیلئے آل کوئٹہ رکشہ اتحاد یونین کا قیام عمل میں لایا گیا ، اس سلسلے میں ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی میر نعمان لہڑی ، نومنتخب صدر عبدالسلام بلوچ ، جنرل سیکرٹری ملک نبی بخش شاہوانی ، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے چیئرمیں محمد حسن بلوچ ، جنرل سیکرٹری علی بخش جمالی نے کہا کہ کوئٹہ کا شمار ملک کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے اور یہاں محنت کش عوام کی ایک بڑی تعداد کا ذریعہ معاش رکشہ سے وابستہ ہے ، شہر میں اکثر ٹریفک پولیس اور سول انتظامیہ جس طرح رکشہ یونین کے ساتھ پیش آتی ہے وہ درست نہیں ٹریفک پولیس نے اسٹیکر کے نام پر فی رکشہ سے ایک ہزار روپے لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے انہوں نے اپیل کی کہ ٹریفک پولیس کی رکشہ والوں سے رویئے کا نوٹس لیا اور ذمہ دار وں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
تازہ ترین