• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آرکیٹیکٹ، دوسرے پیشوں سے مختلف اور چیلنجنگ

ایک آرکیٹیکٹ یا معمار آپ کی نئی عمارت یا اس میں توسیع یا تبدیلی کا ڈیزائن تیار کرتاہے، اور پرانی خصوصیات کی بحالی اور تحفظ کاپر مشورہ دیتاہے ۔ اس کے علاوہ انفرادی عمارات یا بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر تاہے، مزید برآںاس کی ذمہ داریوں میں زمین اور مقامات کی تزئین بھی شامل ہو سکتی ہے۔

یونی ورسٹی سے یا انجینئرنگ کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ایک ایک آرکیٹیکٹ کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ دو سال کسی سرکاری یا نجی ادارے میں ملازمت کرے۔ اس تجربے کے بعد وہ اپنا نجی کام پاکستان میں شروع کرسکتا ہے۔

آرکیٹکٹس کے دفاتر کا ماحول پرسکون اور صاف ستھرا ہوتا ہے ۔اس پیشے میں ترقی کے امکانات روشن ہیں اور دو سالہ ملازمت کی تکمیل کے بعد بیش تر آرکیٹیکٹس اپنا دفتر قائم کرنے کو ترجیح دیتے ہیں یادوسرےآرکیٹیکٹس کے اشتراک سے کمپنی قائم کرتے ہیں۔آرکیٹکٹ کی اقسام درج ذیل ہیں۔

ریزیڈینشل آرکیٹیکٹ

معیاری عمارتوں کے بعد رہائشی عمارتیں بعض مقامات پر مماثلت رکھتی ہیں اور بعض اوقات بالکل مختلف ہوتی ہیں۔ رہائشی عمارتوں کے بنانے میں چونکہ مالکان کا بھی عمل دخل ہوتاہے اس لئےآرکیٹیکٹ اگر مالک کے ساتھ متفق ہو تو وہ اسے ڈیزائن اور تعمیر کروانے کی حامی بھرتا ہے لیکن اگر آرکیٹکٹ متفق نہیں تو پھر اسے دوبارہ ڈیزائن کرکےمالکان کو قائل کرنے کی کوشش کرتاہےاور اپنے پلان اور لے آئوٹ سمیت تمام تر ضروریات اور شرائط کے مطابق کام کی شروعات کرتاہے۔ مٹیریل اورخدمات کی لاگت کے ساتھ ساتھ اس کی تکمیل کی تخمینہ کردہ مدت بھی شامل ہوتی ہے۔

کمرشل آرکیٹیکٹ

ایک عمدگی سے بنی عمارت آنکھوں کو بھلی معلوم ہوتی ہے اس کی کشادگی اور ڈیزائن اسے قابل قبول بناتا ہے۔ ایک کمرشل یا پبلک بلڈنگ کا کامیاب ڈیزائن اس بات کا غماز ہوتاہے کہ اس کی بھول بھلیوں میں لوگ بھٹکیں نہیں۔ مثال کےطور پر ایک عمدگی سے بنا شاپنگ مال خریداروں کیلئے اس قدر آسان ہو کہ ان کا خریداری میں وقت ضایع نہ ہو اور اس میں رہنمائی والے نشانات سمیت ہر جگہ تک آسان رسائی حاصل ہو۔ 

اسے صرف کمرشل آرکیٹیکٹ ہی ممکن بناتاہے۔ انہوں نے غیررہائشی عمارت سازی میں اسپیشلائزیشن کی ہوتی ہے۔ جس کیلئے انجینئرنگ ، کنسٹرکشن اور آرٹسٹک مہارت درکار ہوتی ہے۔ مزید برآں بلڈنگ کوڈز، حفاظتی اقدامات اور تعمیری لاگت کی آگاہی بھی اس ڈگری کیلئے ضروری ہیں۔

انٹیریئر ڈیزائنر

کسی اپارٹمنٹ ، ریسٹورنٹ یا گھر کی اندرونی ڈیزائننگ اور اسٹائلنگ کیلئے آرٹسٹک سینس اور تکنیکی معلومات درکار ہوتی ہیں۔ انٹیریئر ڈیزائنرز کے پاس مٹیریل، فیبرک، کلر اور فرنیچر ڈیزائن کی گہری معلومات ہوتی ہے۔ بہت سے آرکیٹیکٹس وسیع پیمانے پر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اس قسم کی تفصیلات وجزئیات میں نہیں پڑتے جبکہ بہت سے آرکیٹیکٹ انٹریئر ڈیزائننگ کی بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔

گرین ڈیزائن آرکیٹیکٹ

ارضیاتی تبدیلیوں اور کم ہوتی ہوئی سبزہ زار زمینوں کی وجہ سے اس قسم کے آرکیٹکٹ کی مانگ ابھی نہیں ہے تو جلد بہت بڑھنے والی ہے۔ گرین ڈیزائن آرکیٹیکٹ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ماحول دوست اور انرجی ایفیشیئنٹ آرکیٹکچر ڈیزائن کریں۔ یہ آرکیٹکٹس مستقل بنیادوں پر موثٔر گرین ڈیزائن طریقہ کار کو ایجاد کرنے میں مصروف ہوتے ہیں، جس سے ماحول پر کم سے کم مضر اثر ات پڑیں۔ اس کام کو انجام دینے والے آرکیٹیکٹس کو ایئر و ڈائنامکس ، سن اینڈ شیڈنگ اورمٹیریل کی خصوصیات کے بارے میں کافی علم ہونا چاہئے۔

لینڈ اسکیپ آرکیٹیکٹ

لینڈ اسکیپ آرکیٹیکٹ آئوٹ ڈور تعمیرات کیلئے کام کرتے ہیں جیسے پارک، گارڈن، کیمپس یا پبلک مقامات وغیرہ ۔ لینڈ اسکیپ آرکیٹیکٹ زمینی ٹکڑوں کو ماحول کے مطابق فعال،قابل استعمال اور انسانوں کیلئے قابل قبول بناتے ہیں۔ 

یہ مقامات یا زمینی ٹکڑے کیلئے عمارات، واک ویز، سبزہ زار ووغیرہ تجویز کرتے ہیں۔ لینڈ اسکیپ آرکیٹیکٹ واک ویز کیلئے مٹیریل کا بھی انتخاب کرتے ہیںاور گرین ایریاز کیلئے درخت اور پودے وغیرہ کو بھی تجویز کرتے ہیں، اس کیلئے انہیں اربن ہارٹی کلچرسائنس کا علم ہونا ضروری ہوتاہے۔ مختلف آب و ہوا اوراستعمالات کیلئے انہیں موزوں مٹیریل اور پودوں کی آگاہی ہونا بھی لازمی ہوتاہے۔

اربن ڈیزائنر

اربن ڈیزائن ایک وسیع موضوع ہے جس کے تحت بلڈنگ آرکیٹیکچر ، لینڈ اسکیپ ڈیزائن، اور گرین ڈیزائن کی اسپیشلائزیشن کی جاتی ہے۔ یہ گائوں، دیہات اورشہروں کی سطح پر ہوتی ہے۔ اربن ڈیزائنرز عمارات کی گروہ بندی کرنے، راستے ، موڑ اور گلیوں کے نیٹ ورک ڈیزائن کرنے کےانچارج ہوتے ہیں۔ 

یہ بالکل خالی زمین پر شہر آباد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیںاور کر بھی گزرتے ہیں۔ اربن ڈیزائنر کا کام جتنا بڑا ہوتاہے ان کی ذمہ داریاں اور بھی اتنی ہی بڑھ جاتی ہیں اسی لیے انہیں معاشیات، سیاست اور ثقافت کے ساتھ بھی نبرد آزما ہونا پڑتاہے۔ مزید انہیں ان کمیونیٹیز کے ساتھ بھی ڈیل کرنا پڑتاہے جو کلائنٹ کے طورپر ان کی خدمات حاصل کرتی ہیں ۔

انڈسٹریل آرکیٹیکٹ

اپنے کام کرنے کے اسکیل کے لحاظ سے انڈسٹریل فسیلیٹی کا آرکیٹیکچر بہت اہم ہوتاہے۔ جس میں انڈسٹریل عوامل کی انجام دہی کو بغیر کسی تعطل کے جاری رکھنا ہی اہم کارنامہ ہوتاہے۔ اسی لیے اس قسم کے آرکیٹیکٹ کو انڈسٹریل آرکیٹیکٹس اسپیشلائزیشن کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہیں مکمل آگاہی ہوتی ہے کہ انڈسٹریل پروسسز کتنے مختلف ہوسکتے ہیں اور اسی کے مطابق یہ ایفیشیئنٹ اور فنکشنل عمارتیں بناتے ہیں ، جس سے انڈسٹریل کام بآسانی انجام دیا جاتاہے۔ 

تازہ ترین