• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کم چکنائی میں زیادہ مزہ...

ہمارے ملک پاکستا ن میں اپنےروایتی کھانوں کےساتھ ساتھ دوسرے ممالک میں بنائے جانے والے پکوان بھی بنائے اور بہت سے شوق سے کھائے بھی جاتے ہیں۔ انہی لذیذپکوانوں میںسٹیکس بھی شامل ہیں۔ سٹیک گوشت کا ایک موٹا اور اچھا کٹا ہوا ٹکڑا ہوتا ہے اس کو فیٹس کے بغیر کاٹا جاتا ہے ۔سٹیک گائے کے گوشت سے حاصل کیے جانے والے ٹکڑے کو کہتے ہیںلیکن سٹیک کے مختلف پکوان چکن،مٹن اور فش کےگوشت سے بھی بنائے جاتے ہیں۔سٹیکس بنانے کے لیے بون لیس گوشت کی ضرورت ہوتی ہے۔سٹیکس کے مختلف پکوان سب سے پہلے پورپین ممالک سپین ،فرانس،اٹلی میں بنائے گئے تھے۔ 

 اس کے علاوہ میکسیکو اور امریکہ نے بھی سٹیکس بنانے کی ذائقہ دار ریسیپیز متعارف کروائی۔وہ دل لبھاتی ذائقہ دار ریسیپیزاب پاکستان میں بھی متعارف کروائی جاچکی ہیں۔مختلف ریسٹورنٹس میں طرح طرح کی سٹیکس ملتی ہیں۔سٹیکس کے مختلف پکوان اس کو فرائی اوگرل کر کے بنائے جاتے ہیں۔یہ بہت مصالحے دار کھانے ہوتے ہیں اوران کی خاصیت یہ ہے کہ ان کو مختلف سوسز کے ساتھ تیار اور سرو کیا جاتا ہے۔ 

کم چکنائی میں زیادہ مزہ...

سوسز کے علاوہ ان کو میش پٹیٹو،فرائز اور تازہ سبزیوں کے ساتھ بھی سرو کیا جاتا ہے ۔جو اس کو ذائقہ دار کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی بناتی ہیں۔خواتین کی عادت ہوتی ہے کہ جوپکوان ریسٹورنٹس میں کھاتی ہیں وہ گھر میں ضرور بناتی ہیں ۔سٹیکس کے پکوان بھی گھر میں آسانی سے بنائے جا سکتے ہیں اور ان سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ سٹیک کے اچھے ذائقہ کے لیے گوشت کے ٹکڑے کا اچھے سے کٹا ہونا بھی ضروری ہے اورگوشت بھی نرم ہونا چاہئے۔چند مختلف سٹیکس کی ریسیپیز توجہ فرمائیں۔

بیف سٹیک ود براؤن سوس

اجزاء

بیف انڈرکٹ ۔آدھا کلو

پیاز۔ ایک عدد

لیموں کا رس ۔دو عدد

تیل۔ آدھا کپ

میدہ ۔آدھا کپ

ورچسٹر سوس۔ ایک چوتھائی کپ

مسٹرڈ پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ

ایچ پی سوس۔ دوکھانے کے چمچ

سفید سرکہ۔ دو کھانے کے چمچ

کالی مرچ۔ دو کھانے کے چمچ ﴿کٹی ہوئی

نمک۔ حسب ذائقہ

ترکیب۔

1۔سب سے پہلے آدھا کلو بیف انڈر کٹ کوسٹیک کی شکل میں کاٹ کر اسے ہیمر سے تھوڑا سا پریس کرلیں۔

2۔اب ایک الگ پیالے میں تیل، لیموں کا رس، مسٹرڈ پیسٹ، ایک چوتھائی کپ ورچسٹر سوس، سفید سرکہ، ایچ پی سوس، ادرک لہسن کا پیسٹ اور کٹی کالی مرچ شامل کرکے خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔

3ْ۔پھر اس پیسٹ میں سٹیک پندرہ سے بیس منٹ میری نیٹ کریں اور گرل پین میں گرل کرلیں۔

4۔اس کے بعد الگ پین میں میدے کو بھون کر ایک طرف رکھ دیں۔

5۔اب پیاز کو بالکل باریک کاٹ کر تھوڑے سے تیل میں براؤن کرلیں۔

6۔پھر اس میں ایک گلاس پانی شامل کرکے نمک اور کُٹی کالی مرچ، ایک کھانے کا چمچ ورچسٹر سوس ڈال کر پکائیں جب اُبلنے کے قریب ہوجائے تو بھنا ہوا میدہ ڈال کر اسے گاڑھا کرلیں۔

7۔سوس تیار ہونے پر پلیٹر میں سٹیک نکال کر اوپر سے سوس ڈال کر سرو کریں۔

کم چکنائی میں زیادہ مزہ...

چکن سٹیک ود پیپر سوس

اجزاء

چکن ڈرم سٹکس۔ دو عدد

چکن بریسٹ۔ دو عدد

نمک۔ حسب ذائقہ

کالی مرچ ۔دو چائے کے چمچ (کٹی ہوئی)

مسٹرڈ پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

تیل ۔حسب ضرورت

سوس کے لئے:

تیل۔ حسب ضرورت

پیاز ۔ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)

چکن اسٹاک۔ تین چوتھائی کپ

کالی مرچ۔ دو چائے کے چمچ (کٹی ہوئی)

گرین پیپر کارن۔ ایک چائے کاچمچ

کریم۔ چار کھانے کے چمچ

نمک۔ حسب ذائقہ

ترکیب۔

1۔چکن بریسٹ، چکن ڈرم سٹکس کو نمک، کٹی کالی مرچ اور مسٹرڈ پیسٹ سے میری نیٹ کرلیں۔

2۔اب بارہ انچ کے ہیوی بوٹم پین کو درمیانی آنچ پر گرم کریں۔

3۔چکن سٹیک کو دونوں طرف سے تیل سے برش کرکے براؤن ہونے تک پکائیں اور نکال لیں۔

4۔پھر اسی پین میں تھوڑا تیل اور کٹی پیاز شامل کرکے سوتے کریں۔

5۔پھر چکن اسٹاک ملا کر اتنا پکائیں کہ آمیزہ آدھا رہ جائے۔

6۔اس کے بعد درمیانی آنچ کرکے کٹی کالی مرچ، گرین پیپر کارن اور کریم شامل کردیں۔

7۔اب اسے تیز آنچ پر پکائیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔

8۔سوس گاڑھا ہونے لگے تو حسب ذائقہ نمک ڈال کر مکس کریں اور چولہا بند کردیں۔

9۔آخر میں سرونگ پلیٹ میں سٹیک رکھیں۔

10۔پھر اس پر سوس ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

ٹیرا گون چکن سٹیک

اجزاء

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ

مسٹرڈ پیسٹ۔ آدھا چائے کا چمچ

وویسٹر شائر سوس۔ ایک کھانے کا چمچ

لہسن کا پیسٹ ۔آدھا چائے کا چمچ

تیل۔ ایک کھانے کا چمچ

روز میری لیوز۔ آدھا چائے کا چمچ

سویا سوس۔ ایک چائے کا چمچ

سٹیک سوس۔ دو کھانے کا چمچ

تیل۔ ایک کھانے کا چمچ

ٹیرا گون سوس۔ حسب ضرورت

سبزیاں۔ سرو کے لیے (فرائی اور اُبلی ہوئی)

:کریمی ٹیرا گون سوس کے لئے

مکھن۔ دو کھانے کے چمچ

کارن فلور۔ ایک کھانے کا چمچ

سفید سرکہ۔ ایک کھانے کا چمچ

پانی۔ ایک چوتھائی کپ

کریم۔ چار کھانے کے چمچ

ڈرائیڈ ٹیرا گون۔ ایک چائے کا چمچ

پارسلے۔ ایک کھانے کا چمچ

ہری پیاز۔ ایک چائے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی)

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

مشروم ۔دو کھانے کے چمچ (سلائس)

ترکیب

1۔چکن بریسٹ کو نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، لہسن کا پیسٹ، وویسٹر شائر سوس، تیل، روزمیری لیوز، سویا سوس اور سٹیک سوس سے تیس منٹ کے لیے میری نیٹ کر لیں۔

2۔اب ایک فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کرکے چکن سٹیک کو دونوں طرف سے فرائی کر لیں۔

3۔جب پانی خشک ہوجائے تو اس میں ٹیرا گون سوس شامل کرکے پکائیں، یہاں تک کہ وہ تیار ہو جائے۔

4۔آخر میں اسے سیزلر پر رکھ کر فرائز اور اُبلی سبزیوں کے ساتھ سرو کریں۔

5۔ٹیرا گون سوس کے لیے: مکھن گرم کرکے اس میں مشروم، کارن فلور، سفید سرکہ، ڈرائیڈ ٹیرا گون، پارسلے، ہری پیاز، نمک، کالی مرچ، کریم اور پانی ڈال کر پکائیں، یہاں تک کہ وہ گاڑھی ہو جائے۔

فش سٹیک

کم چکنائی میں زیادہ مزہ...

اجزاء

فش سٹیک۔ تین سو گرام (بون لیس)

کڑی پتے۔ دو سے تین عدد ﴿باریک کٹے ہوئے

ٹماٹر۔ چار ٹکڑے

ہرے زیتون۔ آدھا کپ

لہسن۔ دو سے تین جوے ﴿کٹا ہوا

کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی

تھائم۔ ایک چائے کا چمچ

روزمیری لیوز ۔ایک کھانے کا چمچ

بیزل کے پتے۔ ایک کھانے کا چمچ ﴿باریک کٹے ہوئے

پارسلے۔ دو کھانے کے چمچ

اوریگانو ۔ایک کھانے کا چمچ

زیتون کا تیل۔ تین کھانے کے چمچ

لیموں کا رس۔ ایک سے دو کھانے کے چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

1۔ایک پیالے میں زیتون کا تیل، ہرے زیتون، بیزل کے پتے، کڑی پتے، اوریگانو، پارسلے، روزمیری، تھائم، لہسن اور ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح سے مکس کریں۔

2۔اب اس میں فش سٹیک ڈال دیں اورمیری نیٹ کرلیں۔

3۔پھر ایک مکسنگ باؤل میں نمک، لیموں کا رس اور کالی مرچ کو مکس کریں اور سٹیک پر اچھی طرح سے لگالیں۔

4۔اب اسے پلاسٹک میں لپیٹ کر آدھے سے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

5۔اس کے بعد اسے فریج سے نکال کر تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔

6۔اب گرل پین کو گرم کرکے سٹیک کو دونوں طرف سے گرل کرلیں۔

7۔پھر بچی ہوئی میری نیشن کو تیز آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ وہ گاڑھا ہوجائے۔

8۔اب سٹیک کو سرونگ ڈش میں نکال کر اُوپر سے سوس ڈالیں اور ٹماٹر کے سلائس سے گارنش کرکے سرو کریں۔

اٹالین گرلڈ سٹیک

اجزاء

بون لیس چکن بریسٹ۔دو عدد

کالی مرچ۔آدھا چائے کا چمچ

نمک۔آدھا چائے کا چمچ

لہسن کا پیسٹ۔آدھا چائے کا چمچ

ٹماٹر کا پیسٹ۔ایک چائے کا چمچ

کیچپ۔ایک چائے کا چمچ

مشروم ۔تین عدد

کالے زیتون ۔تین عدد

کدوکش چیڈر چیز۔دو کھانے کے چمچ

تیل۔ایک کھانے کا چمچ

(اسپائسی اٹالین سوس کے لیے)

تیل۔ایک کھانے کا چمچ

مکھن۔ایک کھانے کا چمچ

لہسن پیسٹ۔آدھا چائے کا چمچ

نمک۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

کُٹی کالی مرچ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ٹماٹر کا پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ

اوریگانو لیوز۔آدھا چائے کا چمچ

کیچپ۔ایک کھانے کا چمچ

کریم۔دو کھانے کے چمچ

ترکیب

1۔بون لیس چکن بریسٹ کو ہیمر سے چپٹا کر لیں۔

2۔اس پر نمک، کالی مرچ، لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر کا پیسٹ، کیچپ اور تیل لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

3۔اب مکھن گرم کر کے میرینیٹ کیے ہوئے سٹیک کو دونوں جانب سے گرل کر لیں۔

4۔اس میں تیار کیا ہوا سوس ڈالیں اور مزید دو منٹ پکائیں۔

5۔اب چولہے سے ہٹا کر سلائس میں کٹے مشرومز، کٹے کالے زیتون اور کدوکش چیڈر چیز ڈالیں۔

6ْ۔پھر اسے پگھل جانے تک مزید گرل کریں۔

7۔آخر میں فرنچ فرائز اور ابلی سبزیوں کے ساتھ پیش کریں۔

(سوس بنانے کے لیے)

1۔ایک سوس پین میں تیل اور مکھن گرم کریں۔

2۔اس میں لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر کا پیسٹ، کیچپ، نمک، کُٹی کالی مرچ، کُٹی لال مرچ، اوریگانو لیوز اور کریم ڈال کر دو منٹ پکائیں اور پھر چولہے سے ہٹا لیں۔

تازہ ترین