خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے عام سی بات ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو کرتب بازی کیلئے اپنی زندگی تک داؤ پر لگا دیتے ہیں اورخطرناک راستوں کا سفر کرنے سے ذرا نہیں گھبراتے۔
ویڈیو میں نظر آنے والے ایڈونچر کے شوقین اِن سر پھرے نوجوانوں کو ہی دیکھ لیں جنہیں کرتب بازی کا شوق کچھ یوں چڑھا کہ امریکی شہر نیویارک کی بلندو بالا عمارتوں کو سر کرنے پہنچ گئے۔
کھلاڑیوں نے نیویارک میں قائم بلندو بالا عمارتوں کو سر کیا اور عمارتوں کے سرے پر لٹک کر ایسے خطرناک کرتب دکھائے اور ایڈونچر کے شوق پورا کیا جبکہ خطروں کے کھلاڑیوں کی ویڈیو دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔