• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر اور عثمان مختار بولڈ سین شوٹ کروانے پر تنقید کی زد میں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار اور اداکارہ صبا قمر بولڈ سین شوٹ کروانے پر تنقید کی زد میں میں آگئے۔

عثمان مختار اور صبا قمر کے مشہور ڈرامے’پامال‘ کا ایک جذبات سے بھرپور سین سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دونوں اداکار ایک دوسرے کے بہت قریب نظر آ رہے ہیں۔

— فوٹو اسکرین گریب
— فوٹو اسکرین گریب 

سوشل میڈیا صارفین کو پاکستانی ڈرامے میں اداکاروں کے درمیان اتنی قربت دکھانا بالکل پسند نہیں آیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ٹی وی اسکرین پر اس طرح کا منظر دکھانا ہماری ثقافتی حدود کی خلاف ورزی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اسکرین پر اتنی قربت دکھانے پر ڈائریکٹر کو شرم آنی چاہیے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ صبا قمر تو خیر ہمیشہ سے ہی ایک بولڈ اداکارہ ہیں لیکن ہمیں عثمان مختار سے اس طرح کی توقع نہیں تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید