• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی نئے صوبوں کیلئے سیاسی جماعتوں کو بات چیت کی پیشکش

وزیراعظم کی نئے صوبوں کیلئے سیاسی جماعتوں کو بات چیت کی پیشکش

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے صوبے بنانے کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو بات چیت کی پیشکش کردی ہے ۔

بہاولپور لنک روڈ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چاروں صوبوں میں نئے صوبوں کے مطالبات ہیں ، تمام جماعتوں کو اتفاق رائے سے فیصلہ کرنا ہوگا ،آئین میں ترمیم کوئی ایک جماعت نہیں کرسکتی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں زرداری ،کے پی کے میں عمران خان اور پنجاب میں شہباز شریف کے کام دیکھ لیں فرق صاف ظاہر ہے ۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ فیصلہ عوام کا ہوتا ہے وفاداریاں بدلنے کا زمانہ گزرگیا ۔

تازہ ترین