لاہور(خبرایجنسی) سپریم کورٹ نے وزرا اور سرکاری افسران کے زیراستعمال لگژری گاڑیوں پر از خود نوٹس لے لیا اور ملک بھرکے وفاقی وصوبائی محکموں سے لگژری گاڑیوں کے استعمال پررپورٹ طلب کرتے ہو ئے استفسار کیا کہ کتنے وفاقی وزرا حیثیت سے زیادہ گاڑیاں استعمال کررہے ہیں؟کتنے سرکاری افسران کے زیراستعمال لگژری گاڑیاں ہیں؟ ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے وزیرریلوے کی بریفنگ کے دوران لگژری گاڑیوں کے استعمال کا نوٹس لیا،سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ بتایاجائے کتنے وفاقی وزراحیثیت سے زیادہ گاڑیاں استعمال کررہے ہیں؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کتنے سرکاری افسران کے زیراستعمال حیثیت سے زائدلگژری گاڑیاں ہیں؟