• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی حکومت کی حمایت ، روس پر مزید امریکی پابندیوں کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے شام کی حمایت پر روس پر مزید پابندیوں کا اعلان کردیا ، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ واشنگٹن شامی حکومت کی حمایت کرنے پر ماسکو پر مزید پابندیوں کی تیاری کررہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ان نئے اقدامات کا اعلان پیر کے روز تک کردیا جائے گا ، انہوں نے بتایا کہ نئی پابندیاں ان روسی کمپنیوں پر عائد کی جائیں گی جو شامی صدر کو ایسے آلات فراہم کررہی ہیں جو کیمیائی ہتھیاروں میں استعمال کئے جاتے ہیں،روس پر پابندیوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ہم نے ایک سخت پیغام دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اس بارے میں ضرور سوچیں گے ۔
تازہ ترین