کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم ممبر رحیم کاکڑ، آغا سرور بازئی، نسیم الرحمن، سلیم قریشی، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، عمر فاروق کاکڑ، منظور سرپرہ، عبدالغفار بادینی،محمد شریف کرد، لیاقت درانی، محمد کلیم، جاوید احمد، محمد اکبر، محمد یوسف، محمد نسیم،، بہلول کاکڑ، عبداللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ پیکیج کو ڈراپ کرنا کوئٹہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے اور عوام اس غیر قانونی اور غیر انسانی اقدام کو قابل گرفت سمجھتے ہیں سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری اور وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکیج جن کے پی سی ون وغیرہ مکمل تھے اور اسکے علاوہ پٹ فیڈر کے کوئٹہ کے پانی کی سپلائی کے پروگرام کو روکنا جرم ہے کوئٹہ کے عوام سمجھتے ہیں کہ شہر میں صوبے کے تمام ممبران صوبائی اسمبلی اور وزراء جو اکثر کوئٹہ سے تعلق نہیں رکھتے نے آج تک کوئٹہ کیلئے کچھ نہیںکیا ہے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور ان کے تمام ساتھیوں سے اپیل ہے کہ کوئٹہ پیکیج کو خراب نہ کیا جائے اور فوری شروع کیا جائے۔