• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سندھی ثقافتی شو اور بلوچ کلچرل ڈے

سماجی و فلاحی کاموں کے حوالے سے ورلڈمیمن آرگنائزیشن کا نام پوری دنیا میں معروف ہے۔ خاص طور پر یو اے ای میںاس حوالے سے وقتاً فوقتاً تقریبات اور پروگراموں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گلوبل یوتھ ونگ مڈل ایسٹ چیپٹر کی لانچنگ تقریب گزشتہ دنوںدبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں میمن کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے متحدہ عرب امارات بلکہ پوری دنیا سے شرکت کی۔تقریب کا آغاز بلال احمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ 

نظامت کے فرائض ارسلان ہاشوانی نے سر انجام دیئے ۔ چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹ وصدر پاکستان بزنس کونسل دبئی احمد شیخانی نے گلوبل یوتھ ونگ سے خطاب میں کہا، ہمارے بزرگوں نے2001میں اس تنظیم کی بنیاد رکھی ۔ 

سندھی ثقافتی شو اور بلوچ کلچرل ڈے

جس میں پوری میمن کمیونٹی شامل ہے۔ہمارا مقصد میمن کمیونٹی کو سپورٹ اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔ہم اپنے بزرگوں اور سینئررہنماؤں کے ممنون ہیں،جنہوں نے میمن کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔چیئرمین گلوبل یوتھ ونگ بشیر ستار نےتنظیم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا،ہمارا مقصد رتعلیم،صحت اور کھیل کو فروغ دینا ہے۔ ان تمام شعبوں میں میمن کمیونٹی کو سپورٹ کرنا ہے ۔ انہوں نے ونگ کے منشور اور اغراض ومقاصد سے بھی آگاہ کیا ۔ وائس چیئرمین کامران غنی نے کہا کہ ہم نے گلوبل یوتھ ونگ کو فری ممبر شپ جاری کردی ہے۔ اب ہمیں کمیونٹی کی رائے کی ضرورت ہے ، ہم نے کمیونٹی کو اور کمیونٹی نے ہمیں سپورٹ کرنا ہے۔پوری دنیا میںملازمت، ورکشاپس،ممبر شپ،بزنس ٹریننگ پروگرام کا اجرا آن لائن کردیاجائے گا۔

خرم حنیف کالیا،عمر حیات نے بھی گلوبل منصوبوں کے بارے میں بریف کیا ۔ لیڈیزونگ چیئرپرسن، میمونہ آپا، شبانہ رزاق نے لکی ڈرا کے ذریعے خواتین میں انعامات تقسیم کئے اور ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے بانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ،انہوں نےکہا کہ یہ پودا جو ہمارے بزرگوں نے لگایا تھا اب تناور ہوچکا ہے۔ ہم بلا تفریق خدمت کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ آخرمیں ایم رمینر، احسان، منیر مہک، سلیم ارسلان اور ناصر اقبال نے سوالوں کے جوابات تفصیل کے ساتھ دیئے ۔ چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹ ہارون کریم، فاروق محمود، اقبال داود، بشیر مرچنٹ، ہارون محمد کے علاوہ مقامی اور عالمی عمائدین نے شرکت کی ۔ یہ ایک بامقصد تقریب تھی جس میں بڑے پیمانے پر میمن برادی نے حصہ لیا۔

سندھی ثقافتی شو اور بلوچ کلچرل ڈے

مہران کلچرل کونسل کی جانب سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کےپاکستان آڈیٹوریم میں سندھی ثقافتی شو،’ سندھ میری ماں‘کے عنوان سے پیش کیا گیا، یہ ایک کامیاب اور دل چسپ تقریب تھی۔ جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بلکہ ایک بہت بڑی تعداد کو انٹری پاس ہونے کے باوجود واپس لوٹنا پڑا۔ثقافتی شو میں روایتی اسٹیج بنایا گیاتھا ۔ جسے سندھی ثقافت سے مزین کیاگیاتھا۔ پروگرام میں اداکاری، گلوکاری، شاعری ، سنگیت اور سر اور ساز کا ہررنگ نظر آیا۔ مہمان خصوصی وزیر ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ تھے، علاوہ ازیںایم پی اے سندھ اسمبلی سلیم رضا،قاسم سومرو، ڈاکٹر رام بخشانی، ظہور شجراع،آشا چاند،ڈاکٹر نظرکلہوڑو،گل حسن پنہوراوردیگر نے شرکت کی ۔ 

سندھی ثقافتی شو اور بلوچ کلچرل ڈے

تقریب کے آرگنائزر ڈاکٹر قادر سرکی اور امداد بلوچ تھے۔جنہوں نے مہمانوں اور شرکائے تقریب کو خوش آمدید کہا ۔ وزیر ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ثقافت میں انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی بھرپور طاقت ہے اور زبان ثقافت کی مضبوط دیوار ہے۔ دبئی جیسے عالمی شہر میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ کے پاس عالمی امن کا پیغام ہے۔ تقریب کے آغاز میں روشن شیخ کا ڈرامہ’سندھ میری ماں ‘پیش کیا گیا۔ ڈرامے کے مرکزی خیال میں پاکستان اور انڈیا کی تقسیم کے حالات بیان کئے گئے ۔ فن کاروں نے اس طرح اداکاری کے جوہر دکھائے کہ شرکائے تقریب کے آنکھوں سے آنسو نہ رک سکے۔ معروف صوفی سنگر شفیع فقیر کی زبردست پرفارمنس نے حاضرین کو مسحور کردیا، گلوکاروں نے جب سندھی لوک گیت چھیڑے تو انداز گائیکی نے شرکا کو گرویدہ بنالیا۔

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں بلوچ کلچرل ڈے کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے روایتی بلوچی پگڑیاں پہنی ہوئیں تھیں، پروگرام کے آرگنائزرمحمد عمر بلوچ اور عمر رزاق بلوچ تھے۔ جب کہ مہمان خصوصی ڈپٹی قونصل جنرل پاکستان رانا ثمر جاوید، پاسپورٹ قونصلر ریاض الوہاب اور صدر شارجہ پاکستان مرکز چوہدری خالد حسین تھے۔ 

سندھی ثقافتی شو اور بلوچ کلچرل ڈے

مقامی بلوچ فن کاروں نے بلوچی روایتی رقص اور لوک گیت پیش کئے۔ مہمان خصوصی رانا ثمر جاوید نے کہا کہ عمر بلوچ نے بہت محنت اور لگن سے شاندار پروگرام پیش کیا ہے۔عمر بلوچ نے جس طرح بلوچ کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا ہے اس سے بلوچ قوم میں جذبہ اتحاد اور اتفاق پیدا ہوگا۔

تازہ ترین