• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعظم

جنگ نیوز

وزیراعظم شاہد خاقان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی ہے،جس میں اہم دو طرفہ اموراورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیا ل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کے لیے سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہےجبکہ سعودی فرماں روا نے بھی پاکستانی عوام اور حکومت کی تعریف کی تاہم دونوں رہنماؤں کی ملاقات فوجی مشقوں گلف شیلڈ ون کی اختتامی تقریب کے موقع پرہوئی۔


جنگ نیوز

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےسعودی عرب میں مشترکہ فوجی مشق ’گلف شیلڈ ون‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

فوجی مشق ’گلف شیلڈون‘ کی اختتامی تقریب کا آغاز سعودی قومی ترانے سے ہوا، سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے 24ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب کی سربراہی کی۔


جنگ نیوز

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ مشقوں کاانعقادعلاقائی خطرات کےخلاف فوجی اتحادکےقیام کامظاہرہ ہے جبکہ اتحادی ممالک کی افواج نےفضائی، بحری اوربری پیشہ ورانہ صلاحیتوں کابہترین مظاہرہ پیش کیا۔

تقریب میں وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف کے ساتھ وزیردفاع خرم دستگیر، سفیرپاکستان بھی موجود تھےجبکہ مصر، کویت، اردن اور دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان بھی تقریب کا حصہ تھے۔

تازہ ترین