• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کا بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنیکا طریقہ کار


 اسٹیٹ بینک کا بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنیکا طریقہ کار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے کا طریقہ کار واضع کردیااوربیرون ملک اثاثے ظاہر کرکے رقم اور ٹیکس کی ادائیگی کا طریقہ کار جاری کردیا۔

مرکزی بینک اعلامیہ کے مطا بق ایمسنٹی اسکیم 2018کے تحت بیرون ممالک اثاثے ظاہر کرنے کے لیے آن لائن الیکٹرونک فارم بھرا جائے گا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت بیرون ملک میں اثاثے ظاہر کرنے والے کو آرڈنس میں جاری ہونے والے فارم اے کا رٹرن آن لائن فائل کرنا ہوگا اور اسکیم کے تحت لائی جانے والی رقم مرکزی بینک کے بتائے گئے حکومتی اکاونٹ میں منتقل کرے گا۔

مرکزی بینک کے مطابق بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے والے اپنےشناختی کارڈ اور این ٹی این سمیت مکمل تفصیلات فراہم کریں گے جبکہ اثاثے ظاہر کرنے کے بعد رقم اور ٹیکس ڈالر میں منتقل کئے جائیںگےجس کے بعد اسکیم کے تحت آنے والی رقم پاکستانی روپے میں تبدیل کرکے ملے گی۔

تازہ ترین